عوام کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے

آرمی چیف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی جب کہ پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے  بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی ،تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر بہاد کشمیریوں کی عظیم جد و جہد کو نہیں بھولنا چاہئے، اس انسانی المیے کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا وقت آگیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین امریکی بحران کا شکار

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  آیت اللہ خامنہ ای نے عید مبعث رسوال الله کے

اسرائیل اور سعودی عرب دوستی کا مقصد، خطے میں امن اور خوشحالی یا اسلام کے ساتھ غداری؟؟؟

?️ 4 اپریل 2021(سچ خبریں) حال ہی میں سعودی عرب کے ایک وزیر نے اسرائیل

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین

اردوغان کے بارے میں زلزلہ متاثرین کی شکایات؛ اداسی غصے میں بدلی

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ترکی میں ہزاروں افراد کی جانیں لینے والے شدید زلزلے کو

پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفے منظور

?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے

کیا جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر مذاکرات

پیوٹن جمعہ کو ڈونباس علاقوں کے الحاق پر دستخط کریں گے: کریملن

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج جمعرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے