🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عوام کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن اور جھوٹی باتوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوانے میں سستی سے کام نہ لیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ معمر افراد کو ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ چل رہا ہے، پہلے ہم نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا اب دو روز قبل 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا بھی آغاز ہوچکا ہے اور امید ہے کہ ان افراد کو مارچ کے پہلے ہفتے سے ویکسین لگانا شروع کردی جائے گی اور انہیں ایسٹرازینیکا ویکسین لگائی جائے گی۔
انہوں نے ہیلتھ کیئر ورکرز اور ویکسین کے اہل تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر ناصرف اپنے بچاؤ بلکہ ارد گرد وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ ویکسین لگوائیں۔
مختلف ویکسینز کی افادیت سے متعلق اٹھائے جانے والے سوالات کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تمام منظور کی جانے والی ویکسینز کی شدید بیماری میں افادیت کی سطح 90 فیصد سے زائد ہے جو بہترین ہے، لہٰذا لوگ یہ ویکسینز لگوانے سے نہ ہچکچائیں۔انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ایسٹرازینیکا ویکسین لگائی جائے گی۔
معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسین سے متعلق گمراہ کن اور جھوٹی باتوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوانے میں سستی سے کام نہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر بھول جائیں، احتیاط اب بھی ضروری ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا ویکسین کے متعلق ابھی بڑے پیمانے پر مہم اس لیے نہیں چلائی کیونکہ ابھی خوراکین زیادہ تعداد میں نہیں تھیں، تاہم آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر مہم چلانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر ایسٹرازینیکا ویکسین کے نتائج کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس سے متعلق سامنے آنے والی معلومات نامکمل ہے جس کے باعث عوام ابہام کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے ابتدائی طور پر کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں حاصل کی جائیں گی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے جنوری میں چینی سرکاری کمپنی سائنوفام کی تیار کردہ ایک اور کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پہلے ہی سائنوفام کی کووڈ 19 ویکسین کی 11 لاکھ خواروں کی پیشگی بکنگ کرچکا ہے،16 جنوری کو ڈریپ نے ایسٹرازینیکا کی کووڈ 19 ویکسین کی پاکستان میں ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈریپ نے مبینہ طور پر ایسٹرازینیکا کی ویکسین منظور کی جو بھارت کی جانب سے تیار کی جارہی ہے، پاکستان 20 فیصد آبادی کے لیے یہ ویکسین کوویکس کے ذریعے حاصل کرے گا۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی
ستمبر
ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
🗓️ 17 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری
فروری
ماحول کی بہتری کیلئے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا
جنوری
دنیا ہماری مدد کی درخواست پر توجہ نہیں دیتی: کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر
🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی شمالی غزہ میں مریضوں اور طبی عملے کے خلاف
دسمبر
ہم جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلیں گے: حماد اظہر
🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرحماداظہر نے ایف اے ٹی ایف کی گرے
جولائی
میانمار کی فوج کی اسکول پر بمباری؛11 بچے ہلاک
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ 85 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے
اپریل
شہباز گل ضمانت پر رہا
🗓️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں
ستمبر