عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 13 ستمبر تک کی مہلت

?️

لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کو 13 ستمبر تک کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی، عمران ریاض کی جانب سے ان کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت آئی جی پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ 10 سے 15 روز میں خوشخبری دیں گے، عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ مزید مہلت مانگی جارہی ہے؟ جواب میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمیں 10 روز کی مہلت عنایت کردیں، ہم خوشخبری دیں گے۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے، دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ ہمیں آئی جی پنجاب ایک گھنٹے کی میٹنگ کا وقت دیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ آئی جی پنجاب آج شام 5 بجے عمران ریاض کے والد اور قانونی ٹیم سے ملاقات کریں۔

خیال رہے کہ عمران ریاض کو 11 مئی کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) رولز کے تحت گرفتار کر کے کینٹ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا اور بعد ازاں سیالکوٹ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

ان کے وکیل نے بتایا تھا کہ ’اس دوران ان کے اہلِ خانہ سے ان کا اس سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا تھا اور سوشل میڈیا پر کچھ افواہیں گردش کرنے لگیں تو 12 مئی کی صبح لاہور ہائی کورٹ میں وکلا کے ذریعے ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی‘۔

12 مئی کو ان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ہونے والی سماعت میں ڈی پی او سیالکوٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ اینکر نے بیانِ حلفی جمع کرادیا تھا جس پر ان کی نظر بندی کے احکامات واپس لے کر جیل سے رہا کیا جاچکا ہے۔

جس پر عدالت نے پولیس کو عمران ریاض کی جیل سے رہائی کا ویڈیو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

15 مئی کی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران ریاض کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا تھا جبکہ چیف جسٹس نے ایس ایچ او کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری اور ڈی پی او کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔

16 مئی کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سیالکوٹ کے ڈی پی او کو اینکر عمران ریاض خان کو 48 گھنٹوں میں پیش کرنے کے حکم کے ایک روز بعد سٹی پولیس نے نامعلوم افراد اور پولیس اہلکاروں کے خلاف ان کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اینکر عمران ریاض خان کے والد محمد ریاض کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ سول لائنز میں تعزیرات پاکستان کی سیکشن 365 کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اینکرپرسن کو پولیس اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کیا اور اس کے بعد سیالکوٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ گرفتاری کے وقت میرے بیٹے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا اور انہیں غیرقانونی طور پر حراست میں لیا گیا اور اس دوران اہل خانہ سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

18 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس کو کل (19 مئی) تک پیش رفت سامنے لانے کی ہدایت کی تھی۔

19 مئی کی سماعت میں پولیس کی جانب سے عمران کی گرفتاری سے متعلق ایک سی سی ٹی وی ریکارڈنگ عدالت میں چلائی گئی، جس میں انہیں جیل سے گاڑی میں لے جایا جا رہا تھا، فوٹیج میں تین گاڑیاں جیل کے باہر کھڑی تھیں اور ان میں سے ایک میں عمران ریاض کو ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

20 مئی کو عدالت نے پنجاب پولیس کو اینکرپرسن عمران ریاض خان کو 22 مئی (پیر) تک بازیاب کروا کر ہر صورت میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

22 مئی کو ہوئی سماعت میں آئی جی پنجاب نے عمران خان کے ٹھکانے سے متعلق لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ساری ایجنسیوں کےافراد کے ساتھ میٹنگ کی، پورے پاکستان کی پولیس سے پوچھ لیا ہے، کسی کے پاس عمران ریاض نہیں ہے۔

26 مئی کو ہوئی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ تمام ایجنسیاں مل کر کام کریں اور اینکر پرسن کو بازیاب کرا کے 30 مئی کو عدالت میں پیش کریں۔

6 جون کو لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کو پنجاب پولیس کی خصوصی ورکنگ کمیٹی میں اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کی تھی۔

14 جون کی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے مبینہ طور پر لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے لیے پولیس کو مزید دو ہفتے کی مہلت دی اور ان کے اہل خانہ کے وکیل نے کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

جنوبی غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور بیماروں کی اپیل

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ مکمل، ٹیم واپس روانہ ہوگی

?️ 15 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں

جوہری اثاثوں پر جو بائیڈن کا بیان، امریکی سفیر ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب

?️ 15 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

کون کس کا حامی ہے؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں

اسرائیل اب بھی پورے فلسطین پر قبضے کی کوشش میں :فلسطینی تجزیہ کار

?️ 29 جنوری 2026اسرائیل اب بھی پورے فلسطین پر قبضے کی کوشش میں :فلسطینی تجزیہ

اوپو کا سنگل کیمرا فون متعارف

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ جو کہ بہترین

جبر اور عدم مساوات صہیونیوں کی معکوس ہجرت کو تیز کرنے کے اسباب

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار نے اسرائیل میں تنظیموں کے رہنماؤں

کراچی کو موسم گرما اضافہ بجلی ملے گی

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے