?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسے (تحریک انتشار کو) صرف اس بات سے غرض ہے کہ خیبر پختونخوا میں کس طرح تقسیم پیدا کی جائے، حالات کس طرح خراب کیے جائیں، دہشت گردوں کو کس طرح محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جائیں، عمران خان اور ان کی جماعت کا وطیرہ رہا ہے کہ بین الاقوامی اور عالمی سطح پر وہ دہشت گردوں کے سہولت کار رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت دہشت گردوں کی ہر فورم پر حامی رہی ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستانی واحد قوم ہیں جس کے بچوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، اے پی ایس کے بچوں نے اپنے خون سے قربانیوں کی داستان لکھی، خضدار میں بچے شہید کیے گئے، ان بچوں کی قربانیوں کو کس طرح بھول سکتے ہیں؟ ایک شخص کے 3 بچے واقعے میں شہید ہوئے تھے اور وہ ہمت اور حوصلہ سے کہہ رہا تھا کہ میری جان بھی حاضر ہے پاکستان کے لیے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی ہے، افواج پاکستان، سویلینز، دکاندار، ڈاکٹرز، انجینئرز، بچے، معاشرے کا ہر طبقہ ان قربانیوں کی داستان میں روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کو شکست دیں گے، پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہے، پاک فوج کے جوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان کے لیے محب وطن لوگوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو مات دی، گزشتہ دور میں ہر روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے، پریڈ لائن مسجد دھماکے میں لوگوں کی شہادتیں فراموش نہیں کی جا سکتیں، فتنہ الخوارج کا نہ دین سے تعلق ہے نہ اسلام سے، مساجد اور معصوم لوگوں پر حملہ کسی صورت جائز نہیں ہے، علما کا خون بھی وطن کی آبیاری میں شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جاری: ماسکو
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز جارح صہیونی اور فلسطینیوں
اپریل
روس کے ساتھ اپنی غلطی کو چین کے ساتھ نہ دہرائیں:نیٹو کا مغرب کو انتباہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ ہے کہ مغرب نے روس
جنوری
’صلاح الدین ایوبی‘ اس سال ترکیہ، اگلے سال پاکستان میں ریلیز ہوگا، ہمایوں سعید
?️ 26 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار اور آنے والے پاکستانی اور ترکی کے
اپریل
شام میں غیر معمولی امریکی دہشتگردی
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: شام میں روس کے مرکز برائے مصالحت کے نائب نے
اکتوبر
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات فوج کی زیرنگرانی کرانے کا مطالبہ
?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی
جنوری
وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی؟ عدالت
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
لاہور: فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار
?️ 28 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو
فروری
اسرائیل اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکا ہے؟ بین الاقوامی تنظیم کی زبانی
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: بین الاقوامی ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر