عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس، اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل کے حکام نے سابق وزیر اعظم عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کے دوران آن لائن حاضری نا لگوانے سے متعلق رپورٹ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جمع کروادی ہے۔

میڈیا کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں اڈیالہ جیل حکام نے وڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری نہ لگوائے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے مسئلہ کی وجہ سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو لنک پر حاضری نہیں لگوائی جاسکتی ہے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل عدالتی اسٹاف بھجوا کر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری لگوائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے لیے اڈیالہ جیل جبکہ بشری بی بی کی حاضری کے لیے عدالتی عملہ بنی گالہ جائے گا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں کل سنی جائیں گی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر درخواست گزاروں کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک حاضری کا حکم دیا تھا.

عدالت نے ہدایت دی تھی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

اس سے قبل ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا تھا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول ، رمنا ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

مشہور خبریں۔

زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب

ایکسوس: قطر کا اسرائیل سے معافی کا مطالبہ

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر

نیٹو توسیع پسندی کے جنون میں مبتلا

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیٹو کی جانب سے اپنے

صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات منتشر

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:  صہیونی اخبار Haaretz نے صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات کی

نیتن یاہو کے بیٹے کا سیاسی پاسپورٹ ایک نیا سکینڈل بنتا جا رہا ہے

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہایوم” نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ

اب ہم دھماکے کی دھمکی سے نہیں ڈرنے والے

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین کے نامہ نگار کے مطابق القدس اسپتال کے عملے نے

ترقیاتی منصوبوں میں گرین بیلٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز

?️ 21 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان جاری

?️ 20 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے