عمران خان کیخلاف بوگس کیسز چل رہے ہیں میری دعا ہے فیصلہ میرٹ پر ہو،زرتاج گل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف بوگس کیسز چل رہے ہیں ،میری دعا ہے سب کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہو ،میرا لیڈر تو اسی ملک میں ہے اور اپنے کیسز اور عوام کا دفاع کر رہا ہے،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کیخلاف اتنے عرصے سے بے بنیاداوربوگس مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں کوئی تو حل ہو۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں تو اچانک سے 26 سال بعد ایک چھٹی دے دی جاتی ہے اور ایک ایسا لیڈر بھی ہوتا تھا کہ 25 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر پلیٹ لیٹس کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر جا سکتا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بلیو شرٹ میں تصویر آئی تو پورا پاکستان بلیو ہو گیا۔

پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر قائد اعظم کے بعد بانی پی ٹی آئی ہی ہیں۔

گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں سنایا تھا ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے بھی عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ نہ سنانا پری پلان کا حصہ قرار دیاہے ، جج پر کیس نہ سننے کیلئے دباو¿ ڈالا گیا۔شبلی فراز اور عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خاور مانیکا نے عدالت میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا یہ وہ کیس ہے جو 2 دن میں مکمل ہو چکا تھا۔ہمیں ثبوت پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ہم عدلیہ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خاورمانیکا عدالت کو کہہ رہے تھے مجھے 10منٹ کا وقت چاہیے، عدالت نے خاورمانیکا کو 10منٹ سے زیادہ کا وقت دیا، بیرسٹر گوہر خاور مانیکا نے عدالت میں بہت غیر اخلاقی گفتگو کی ہے۔یاد رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کی جانب سے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا گیا۔ جس کے بعد جج نے کیس ٹرانسفر کرنے کیلئے ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے لیے اسرائیلی، امریکی اور عرب سازشوں بارے میں عطوان کا انتباہ

?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ کار

’پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا مطالبہ سامنے آرہا ہے، حکومت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے‘

?️ 5 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا

ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس

کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع، بہتر مستقبل کی توقعات

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے سے معلوم

لاہور: اگست کی مہم کے دوران 12 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم

?️ 15 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پولیو پروگرام کے منتظمین کی سنگین غفلت کی وجہ

گوگل میپ میں اے آئی ٹولز کا استعمال

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے میپس

پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصاویر موصول

?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ’آئی

فلسطین کے حامیوں کو مایوس کرنے سے دنیا میں افراتفری پھیلنے کا خطرہ

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پیر کو کہا کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے