عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے اگر عدالت حکم دے گی تو عملدرآمد کریں گے،آئی جی پنجاب

?️

لاہور: (سچ خبریں) آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے،عدالت اگر حکم دے گی تو عملدرآمد کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم سے زیادہ سکیورٹی دے رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی جب ہائیکورٹ پیشی کیلئے آئے،وہاں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے،عدالتی حکم پر پولیس نے نوٹس وصول کروایا لیکن پولیس کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی جانب سے تھریٹس آتے رہتے ہیں،ہماری پالیسی ان تھریٹس کو ہٹ کرنے کی ہے۔ یاد رہے کہ پولیس پر تشدد کے الزام میں عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پہنچے تو ڈنڈا بردار کارکنان نے جان سے مارنے جیسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،ہجوم نے اسلام آباد پولیس کو جان سے مارنے جیسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے خلاف عمران خان نے باہمی مشاورت سے ساری پلاننگ کی۔ اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھنا ورنہ مار دیں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کے لوگوں نے پولیس افسران واہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ جبکہ نیب اسلام آباد کی 2 رکنی ٹیم عمران خان سے نوٹس وصولی کیلئے ان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور پہنچی تو نیب ٹیم کو عمرا ن خان کی سکیورٹی نے روک لیا اور س سے قبل بھی نیب کی دو رکنی ٹیم 24 فروری کو زمان پارک گئی تھی اس وقت نیب ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی 9 مارچ کو طلبی کا نوٹس دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا

سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین

مہاتیر محمد: امریکہ نے غزہ میں مخالفین کو نسل کشی کی دھمکی دی ہے

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نے غزہ پر صیہونی حکومت

افغان میڈیا نے کابل-اسلام آباد صلح مذاکرات کے مستقبل کو غیر یقینی قرار دیا

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: افغانستان کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک طلوع نیوز نے کابل اور

تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت سندھ  کے اہم فیصلے

?️ 5 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) طلبا اور تعلیمی اداروں سے متعلق سندھ حکومت نے اہم

عراق کے شہر کرکوک میں ایک خطرناک دہشت گرد گروہ کی تباہی

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:  عراق کی صوبائی انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان جاری

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان

?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج

ہمارے پاس امریکی باتیں سننے کا وقت نہیں:روس

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے