?️
اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر سینیٹر فیصل جاوید سمیت 7 پارٹی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سال کے لیے نا اہل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی کا احتجاج شروع ہوگیا تھا۔
وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی 9 میں سرکار کی مدعیت میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے خلاف درج مقدمے میں سینیٹر فیصل جاوید، عامرکیانی، قیوم عباسی، راجا راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجا ماجد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا ملزمان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ایک ہزار سے 12 سو کارکنان پر مشتمل جلوس راولپنڈی مری روڈ فیض آباد کی جانب نکالا گیا، جس میں شامل افراد کے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور ڈنڈے تھے۔
پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مظاہرین کو میگا فون کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ آپ کو مجمع خلاف قانون ہے، فوری طور پر منتشر ہوجائیں۔
تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے مذکورہ بالا قیادت کے اشتعال دلانے پر پولیس، ایف سی اور انتظامیہ پر پتھراؤ شروع کردیا جس کی وجہ سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
’ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ مظاہرین نے پولیس نفری پر گاڑیاں چڑھاتے ہوئے جان سے مارنے کی نیت سے پیش قدمی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم ہر صورت الیکشن کمیشن جائیں گے، ہم کسی قانون کو نہیں مانتے۔
ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا کہ مظاہرین نے اپنی دیگر قیادت کے اشتعال دلانے پر فیض آباد اور ملحقہ علاقے میں لگے درختوں کو آگ لگادی، چنانچہ شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیلز کا استعمال کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مجمع کے ہر فرد نے منظم ارادے سے منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی سینیئر قیادت کی ایما پر حملہ آور ہو کر امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچایا اور کارِ سرکار میں مزاحمت کی۔
ساتھ ہی کہا گیا کہ مظاہرین نے املاک و سرکاری درختوں کو نذرِ آتش کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اور عوام میں خوف ہراس پیدا کیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 353، 186، 149، 427،435، 324 لگائی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دینے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر آکرکئی مقامات پر ٹائرز جلاکر سڑکیں بلاک کردی تھیں۔
تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب پنجاب اور وفاق کی سرحد فیض آباد پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور آنسو گیس کے گھنے بادلوں نے انٹرچینج کو لپیٹ میں لے لیا۔
اسی دوران اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ایک رکن قومی اسمبلی کو ان کے دو پولیس گارڈز کے ساتھ دارالحکومت پولیس نے ای سی پی آفس کے باہر مبینہ فائرنگ کے واقعے میں گرفتار کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو روزویلٹ ہوٹل کی ایکویٹی پارٹنرشپ کے ذریعے فروخت سے ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ، رپورٹ
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نیویارک میں واقع اپنے روزویلٹ ہوٹل کے
جولائی
مہنگائی سے متاثرہ صارفین کا ایران کی ’سستی‘ غذائی مصنوعات کا استعمال
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہروں میں غذائی اشیا کی مہنگائی 42 فیصد پہنچنے
مارچ
آئی جی پنجاب اپنی ہی فورس کی تذلیل اور تشدد پر ایک ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے، حماد اظہر
?️ 13 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے
اپریل
بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں بڑا حادثہ، آتشزدگی کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 23 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی
مارچ
حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
?️ 30 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے
دسمبر
لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج، مسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، شہباز شریف
?️ 11 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جنوری
ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ
?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ
جنوری
آڈیو لیکس کیس: اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اِن کیمرا سماعت کی استدعا
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی
اکتوبر