عمران خان کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک کا وقت آنے پر حساب لیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور عمران خان کی دیگر بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میں پولیس کی جانب سے بانی چئیرمین عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے چئیرمین عمران خان کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست اور بعد میں انہیں اڈیالہ سے 80 کلومیٹر دور ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پولیس کی طرف سے خواتین کے ساتھ یہ سلوک ریاستی جبر و تشدد اور فسطائیت کی بد ترین مثال ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، فارم 47 کی ناجائز حکومت عمران خان کی دشمنی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے اس طرح کے غیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہم نے جعلی حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے آرہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ بانی چئیرمین عمران نا حق قید میں ہیں، ان کی رہائی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی، عمران خان کے اہلخانہ اور پارٹی قائدین کو ملاقات کی اجازت نہ دینا آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حکومت کی طرف سے اہلخانہ اور پارٹی قائدین کو ملاقات کی اجازت نہ دینا عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جعلی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے باز آئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ اپنے احکامات اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے یا ہمیں وہ فورم بتائے جہاں ہم انصاف کے لئے رجوع کر سکیں، فارم 47 کی جعلی حکومت کو نہ عدالتی احکامات کی کوئی پرواہ ہے اور نہ بنیادی انسانی حقوق کا کوئی لحاظ ہے، ملک میں اس وقت قانون کی عملداری کا نام و نشان تک نہیں، عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینا اور ان پر تشدد کرنا جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ٹبوت ہے۔

مشہور خبریں۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، یو این چیف

?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا

انسداد دہشتگردی مخالفین کو کچلنے کا سعودی حکومت کا بہانہ:اقوام متحدہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے سعودی حکام کی

شام کے بحران کا مقصد روس کی توجہ یوکرین سے ہٹانا

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی اکیڈمی آف سائنسز کے سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز کے

جاپان نے دوہری استعمال کی اشیاء پر چین کی برآمدی پابندیوں پر احتجاج کیا

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: ٹوکیو نے چین کی طرف سے جاپان کو دوہری استعمال

حکومت کا اسٹیٹ بینک سے خلافِ قانون 239 ارب روپے قرض لینے کا انکشاف

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قانون سے واضح انحراف

یورپی یونین میں شمولیت کے لیے یوکرین کا وظیفہ ؟

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو یوکرین سے

ایران کو جھکانے کے منصوبے کی ناکامی اور اس کے الٹے نتائج

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صیہونی جارحیت کے آغاز کو تین ماہ گزرنے پر یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے