?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا، اس سلسلے میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔
بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عمران خان کی بدنیتی پر مبنی پوسٹس ہٹا کر اکاؤنٹ بلاک کیا جائے‘، جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سبھی دو ہفتوں میں جواب جمع کروائیں۔
دوسری طرف وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دیئے، وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آجائیں گے، اکاؤنٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا، این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے کیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم اس سلسلے میں پہلے ہی 2 مرتبہ عمران خان سے ملاقات کرچکی ہے اور سابق وزیراعظم پر جیل میں این سی سی آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں ریلیف اقدامات کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی منظوری
?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں تباہ کن
ستمبر
صیہونی دشمن صرف مزاحمت اور ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے:حزب اللہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن سے نمٹنے کا
اپریل
ہم لبنان کی سرحدوں پر امن بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں: نیتن یاہو
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ
جولائی
’تم دیکھنا میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘، یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری
?️ 11 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو
دسمبر
روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر 290 روپے سے نیچے آگیا
?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی کرنسی کی قدر
ستمبر
افغانی طالبان کے الٹے دن
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
رفح کراسنگ پر ڈیرے ڈالنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے 32 ممالک کے شہریوں کی شرکت سے گلوبل مارچ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے ساتھ عالمی یکجہتی روز بروز پھیل
جون
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ جرائم کو بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ تنظیم فلسطینیوں
فروری