عمران خان کا پنجاب میں صحت کارڈ کی اسکیم کو بلاک کرنے کی خبروں پر سخت ردِعمل آ گیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے معاشی چیلنجز کے پیش نظر پنجاب کی 400 ارب روپے کی ہیلتھ انشورنس اسکیم کو بلاک کر دیا جس سے صوبے کی پوری آبادی بشمول امیر اور غریب متاثر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کا نفاذ کے نام سے یہ منصوبہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا تاہم قرض دہندگان اور عطیہ دہندگان کی مخالفت پر وزارت منصوبہ بندی بالخصوص سیکرٹری پلاننگ ظفر علی شاہ کی جانب سے اس کی منظوری نہیں دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 400 ارب روپے کی ہیلتھ انشورنس سکیم بلاک کرنے کی خبروں پر سخت ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ تویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں پنجاب ہیلتھ کارڈ آبادی کے لیے نعمت تھا۔

نجی شعبہ صحت بھی دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کےعمل میں تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ عوامی سہولت ختم کرنا ان دو کرپٹ خاندانوں کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہے۔

خیال رہے کہ صحت کارڈ عمران خان کے دور حکومت کا وہ منصوبہ تھا جس کو عوام میں بےپناہ مقبولیت ملی۔ صحت کارڈ پلس کے تحت جنوری 2022 سے30 نومبر2022 تک 10 لاکھ 58 ہزار797 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات یقینی بنائی گئی جن پر 25 ارب 83 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوارپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران 73 کڈنی ٹرانسپلانٹ اور 49 لیور ٹرانسپلانٹ کئے گئے ہیں جن پر بالترتیب 10 کروڑ 20 لاکھ روپے اور19 کروڑ90 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ، 47 ہزار 679 کارڈیالوجی ، ایک لاکھ46 ہزار840 جنرل سرجری، ایک لاکھ 24 ہزار328 گائنی، ایک لاکھ42 ہزار615 میڈیکل، 16 ہزار340 نیورو سرجری،52 ہزار 481 آرتھو پیڈک،37 ہزار384 انکالوجی ، 42 ہزار914 یورالوجی،3 ہزار388 کارڈیک سرجری ، ایک لاکھ 71 ہزار195 ڈائیلاسز،48 ہزار386 تھروٹ اور55 ہزار 229 اپتھمالوجی کے مریضوں کے ایڈمشن کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 96 لاکھ سے زائد خاندان صحت کارڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں جوسالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، صحت کارڈ منصوبے کو قانونی تحفظ دینے کیلئے خیبرپختونخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج ایکٹ2022 منظور کرایا گیا۔

مشہور خبریں۔

پینٹاگون کے سربراہ بھی صیہونیوں پر برھم؛ وجہ؟

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر

سندھ کے اراکین قومی اسمبلی کی مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر تنقید

?️ 31 مئی 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ملک

عربی میڈیا میں سید اُمّت کے تاریخی الوداع کی وسیع کوریج

?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: بیروت میں شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم

اسرائیل کا کوئی بھی جہاز بحیرہ احمر سے نہیں گزرے گا

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ

امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے سے پاکستانی بے گناہ قیدی کو رہائی کا اشارہ مل گیا

?️ 19 مئی 2021کیوبا (سچ خبریں)  امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے جس میں ہزاروں

ایک مجرم نیتن یاہو کی جگہ لے گا؟

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کی تشکیل میں نیتن یاہو کے

یوکرائن کی صورتحال نے ثابت کر دیا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کا بھی نہیں:حزب اللہ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک

صیہونیوں کی مخالفت کرنے کے جرم میں سعودی کارکن کو25 سال قید کی سزا

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے سوشل میڈیا کارکن اور وبلاگر کو آل سعود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے