?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، حمزہ اب کیسے وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟عدالت نے جب کہہ دیا کہ اس کا انتخاب ہی غلط ہے تو پھر وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے؟
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کی انکوائری ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہے، ان کے مفادات پاکستان میں جی حضوری والے لوگ آجائیں، یہ ان لوگ ان کے مفادات میں ہیں، لیکن ان کے ممالک میں آپ ایک چپڑاسی بھی نہیں رکھوا سکتے۔
لیکن کیا ہمارے ملک کے مفادات میں ہے کہ چوروں کو حکومت میں بٹھا دیں، کون سی قیامت تھی کہ دو ماہ میں معیشت نیچے چلی گئی، اب ہمیں الزامات دے رہے ہیں اگر ہمیں الزامات دیں گے تو پھر ہماری حکومت کیوں ہٹائی تھی؟ ہمیں حکومت کرنے دیتے، ایک ہی راستہ ہے چوروں کے ٹولے کو مسلط کرنے کا مقصد اداروں کو تباہ کرنا ہے، ان کو اوپر رکھنے کیلئے قانون اور سب کو کچھ تباہ ہورہا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومت میں آکر اپنے 11سو ارب معاف کروا لیں، نیب ختم کردی ہے۔
نیب ترامیم میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا ناممکن کردیا ہے، چوری کرو بچو ں کے نام پر کردو کوئی نہیں پکڑے گا۔سندھ میں 15فیصد الیکشن ان اپوزڈ طریقے سے جتا دیا ہے۔ اسی طرح پنجاب میں 20حلقوں کے الیکشن میں مداخلت ہورہی ہے، میں ٹکٹ دینے کیلئے انٹرویو کررہا ہوں دو امیدواروں نے مجھے بتایا کہ ہمیں فون آئے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹس نہیں لینے، پنجاب کے حالات دیکھ لیں، کوئی پوچھے وہاں کیا ہورہا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ واضح کردوں کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، حمزہ اب کیسے وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟عدالت نے جب کہہ دیا کہ اس کا انتخاب ہی غلط ہے تو پھر وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے؟ سب کچھ غلط ہورہا ہے، ہمارے منحرف ارکان پر ابھی تک فیصلہ نہیں آیا۔
حالانکہ ہمیں پانچ سیٹیں فوری دی جانی چاہیے تھی۔ میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اس سیٹ اپ کو مسلط کرنے والے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملک کو بہتری کی طرف لے جانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔


مشہور خبریں۔
یمنی میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنا ناممکن ہے؛صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار آوی اشکنازی نے اعتراف کیا ہے کہ
مئی
ایران کے ساتھ جنگ سے امریکہ کے اہم میزائلوں کے ذخیرے ختم
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک سنٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز
مئی
سید حسن نصراللہ کی تدفین میں شرکت کرنے کے جرم میں برطانوی پروفیسر گرفتار
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی جامعہ شناس اور محقق پروفیسر ڈیوڈ ملر نے انکشاف
مارچ
رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کیا کہہ رہے ہیں؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال
نومبر
سوئس اخبار کی رپورٹ: متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ مستحکم اور کشیدگی سے پاک تعلقات اور تعاون ہے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: سوئس اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے: متحدہ عرب
جون
گوگل صیہونی حکومت کے دفاع میں مصروف
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گوگل نے فلسطینی
اپریل
ہزاروں صیہونیوں کا مصر کے سینا کی جانب فرار، جنگی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق جنگی حالات اور پروازوں پر پابندی کے باعث
مارچ
اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے‘ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان
?️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم
مارچ