?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ فراڈ اور جھوٹ بولنے والے شخص ہیں، انہوں نے قوم کے خلاف سازش کی جس کی آڈیو آچکی ہے۔
لاہور میں اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ مقدمے کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم عدالت اور قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، چاہے کوئی وزیر اعظم ہو یا گورنر، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں عدالت نے نواز شریف کو تقریباً 100 روز تک روزانہ کی بنیاد پر طلب کیا تو انہوں نے عدالت سے کوئی این آر او نہں مانگا بلکہ پاناما کی تحقیقات کے لیے خود سپریم کورٹ کو خط لکھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی نے خندہ پیشانی سے کئی کئی سال بدترین صعوبتیں برداشت کیں، میری پارٹی کےساتھیوں نے بھی بڑی جرات کے ساتھ جیلیں کاٹیں اور ظلم برداشت کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کی اس سے زیادہ گھٹیا اور قابل مذمت اور کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ مریم نواز کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے این آر او ملا ہے، مریم نواز نے اپنا مقدمہ میرٹ پر لڑا، مریم نواز کو نیب قوانین میں ترامیم کے تحت بریت نہیں ملی بلکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کے اصل قانون کے تحت انہیں بریت دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب عمران خان نئے نئے وزیراعظم بنے تھے اس وقت ان بہن علیمہ خان کو ایف بھی آر سے این آر او میں نے تو نہیں دلوایا تھا، چند ہفتوں قبل فرح گوگی کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب سے کلین چٹ میں نے تو نہیں دلوائی، 3 روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کے ایک حلیف کو کلین چٹ دی، یہ این آر او بھی میں نے نہیں دلوایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہیلی کاپٹر کیس بند کردیا گیا، وہ این آر او عمران خان نے اپنے لیے خود دلوایا یا میں نے دلوایا؟ میں تو آج بھی عدالت کے سامنے پیش ہوا ہوں تاکہ دنیا کو یہ احساس ہو کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ فراڈ اور جھوٹ بولنے والے شخص ہیں، انہوں نے قوم کے خلاف سازش کی جس کی آڈیو آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ دھڑلے سے کہتے تھے تھے کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے جس نے امریکا کے ساتھ سازباز کی، آپ کا یہ سارا ڈراما بے نقاب ہوگیا، آڈیو میں آپ کہتے سنے گئے کہ امریکا کا نام نہیں لینا بس کھیلنا ہے اور آپ کا سیکریٹری کہتا ہے کہ منٹس تو میں نے بنانے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب جو آڈیوز آئی ہیں اس میں عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے 5 ووٹ خرید لیے ہیں، اس سے بڑا جرم اور کیا ہو سکتا ہے کہ ایک وزیر اعظم اپنے دفتر میں بیٹھ کر بولیاں لگائے، خرید و فروخت اور ضمیر فروشی کرے، اس کے لیے پیسا کہاں سے آیا، کس سے پیسا لیا؟
انہوں نے کہا کہ اب وہ زمانہ یاد کرلیں جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دن رات عدالتیں لگایا کرتے تھے، کوئی اعتراض نہیں کہ یہ ان کا حق تھا، 56 کمپنیوں کے نام پر مجھے بدنام کیا گیا، 4 برس گزر گئے اس بات کو، اس نظام اور چیف جسٹس سے سوال ہے کہ وہ 56 کمپنیاں تو آج بھی کام کر رہی ہیں، میں نے تو ان کمپنیوں سے دن رات کام لیا اور ملک کی تقدیر بدلی۔
انہوں نے کہا کہ کیا اب عمران خان کو کس عدالت نے طلب کیا جب وہ خود تسلیم کررہے ہیں کہ میں نے 5 ووٹ خریدے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ جو ضمیر فروشی کرتا ہے اس کے بچوں سے کوئی شادی نہ کرے اور جو یہ حرکت کرتا ہے اس نے شرک کیا، اتنے بڑے بڑے فتوے دیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کا یہ نام لیتے رہے لیکن ان کے کام دیکھ لیں، ریاست مدینہ میں تو خلیفۂ وقت اپنے بیٹے کو کہتے ہیں کہ جائز منافع سے زیادہ رقم بیت المال میں جمع کراؤ جبکہ یہ اعتراف کررہے ہیں کہ میں نے ضمیر فروشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کوئلے کی دلالی میں منہ کالا کیا، دن رات جھوٹ بولا اور دنیا سے پاکستان کے تعلقات توڑے جس کو اب ہم تنکا تنکا جوڑ رہے ہیں، پاکستان کے خلاف اس سے بڑی سازش اور گھٹیا ذہنیت شاید ہی میں نے کبھی دیکھی ہو۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں صبر اور ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے، ہمیں پاکستان کو جھوٹ اور سازش سے نہیں بلکہ کام کر کے دنیا کی عظیم طاقت بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، اس سے بڑا فریبی اور دھوکے باز شخص میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی اگر ہوئی تو آئینی طریقے سے ہی ہوگی جیسے قومی اسمبلی میں ہوئی، پنجاب میں حمزہ شہباز آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے تھے، ایسا کوئی معاملہ ہوا تو آئینی طریقے سے ہی ہوگا جس پر کسی کو اعتراض نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے آڈیو میں کہا کہ لوگوں کو میر جعفر اور میر صادق کہنا ہے، یہ وہ ذہنیت ہے جس نے پاکستان کو دنیا میں رسوا کر دیا، آج دنیا کا کوئی لیڈر وزیر اعظم ہاؤس میں گفتگو کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ڈالر نیچے آرہا ہے، یہ عوام کی دعائیں، اللہ کا کرم اور اسحٰق ڈار کی محنت ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خاندان نے ایک مضبوط ٹھکانے پر پناہ لی
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان نیوز سائٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد
اکتوبر
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی
جولائی
اسرائیل کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ قریب
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے یوم نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع
مئی
صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی کارروائی پر اقوام متحدہ کے سربراہ کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مقبوضہ علاقوں پر ایران
اپریل
اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور فراہمی پر پابندی کی پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت اور
اپریل
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی
ستمبر
بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست، انتظامیہ کے افسر کو خان ہاؤس کے دورے کا حکم
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
مارچ
اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے، ایرانی صدر
?️ 15 جولائی 2025تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل
جولائی