عمران خان مافیا کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں

?️

لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مہنگائی کی شدید لہر چل رہی ہے،متوسط طبقے کو اس مہنگائی کی شدید تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔ شوگر ملوں نے مسلم لیگ نواز کی حکومت سے آخری دنوں میں 27 ارب کی سبسڈی لی،شوگر مافیا نے 9 سے 11 سال مسابقتی کمیشن میں اپنی مرضی کے لوگوں کو لگایا، ہم نے مسابقتی کمیشن کو مکمل آزاد کیا اور میرٹ پر بندے لگائے، عمران خان مافیا کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں، شوگر ملوں پر ہم نے 40 ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے اور وہ حکم امتناعی لے آئے، ان چوروں نے قانونی کمزوریوں سے حکم امتناعی لے رکھے ہیں، ساری گالی گلوچ حکومت کو ہوتی ہے لیکن ان شوگر ملوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں چینی کی سالانہ ضرورت 60 لاکھ ٹن ہے، پچھلے سال چینی کم پیدا ہوئی لیکن اس سال 70 سے 72 لاکھ ٹن چینی پیدا کریں گے، اکتوبر میں سندھ میں شوگر ملیں چینی کی پیداوار شروع کردیتی ہیں لیکن 3 شوگر ملوں کو سازش کے تحت بند کروا دیا گیا، سندھ حکومت نے اپنی سیاسی مفاد کے لئے چینی کے نام پر ملک دشمنی کی، سندھ والو‍‍ں اور کراچی والو‍ں سے دشمنی کی، اب جن ملوں کو اکتوبر میں چلنا تھا وہ اب نومبر میں چلیں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے اور اس پر سیاست کی گئی، سازش کے تحت بحران پیدا کرکے حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان کیا گیا، جنہیں مظاہرہ کرنا ہے شوق سے کریں، عوام کو پتہ ہے کہ یہ اپنے دور میں کیا کرکے گئے ہیں، حکومت نہیں چاہتی کہ قتل و غارت ہو، جس قدر اس اپوزیشن کوعوام نے مسترد کیا، شائد ماضی میں کسی کو نہیں کیا، اس اپوزیشن کو عوام اب بھی مسترد کریں گے، اپوزیشن والے کم از کم اپنی ملوں سے عوام کو ریلیف دیں اور کم قیمت پر چینی دیں۔

مشہور خبریں۔

حماس عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہی ہے؟

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: عربی اور عبرانی ذرائع کی رپورٹوں میں غزہ میں فلسطینی

صہیونیوں میں خانہ جنگی کا امکان

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق 58 فیصد اسرائیلیوں

غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے سب سے بڑی عالمی تحریک کا اعلان 

?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: عالمی ناوِ صمود نے جمعرات کے روز ایک بیان

ٹرمپ کے لیے تل ابیب کا نیا چیلنج؛ یروشلم میں سب سے بڑے صہیونی منصوبے کی تعمیر

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:  صہیونی ریجیم نے یروشلم کے جنوبی علاقے میں صہیونی بستیوں

ٹرمپ کے مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ پھر سے شروع

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز کے ایک رپورٹر کے مطابق سابق امریکی صدر

نوازشریف کینسر اسپتال سے پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ عظمی بخاری

?️ 30 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

چین کی مشرق وسطی کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف

?️ 24 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال میں

ترکیہ میں سیاسی دباؤ؛ پولیس کا میڈیا اور سیاسی جماعتوں پر حملہ

?️ 11 ستمبر 2025 پولیس کا خبرترک ٹی وی نیٹ ورک پر حملہ ایک غیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے