?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی تفصیلات کے مطابق پاکستا کے وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ عید سے پہلے یا پھر عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے ، جہاں ان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ہوگی ، اس کے علاوہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان دیگر اعلیٰ سطح کی سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھی چند روز قبل ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد کی ٹیلی فون گفتگو ہوئی جس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی اور وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔
دوسری طرف حکومت نے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سعودی عرب سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ، تفصیلات کے مطابق حکومت نے سعوی عرب میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد سخت ایکشن لیتے ہوئے اِن سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا ہے ، اس حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کی شکایات کے بعد سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لیا ہے ، متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت کاروں کی شکایات ملی تھیں، پاکستانی شہریوں کی شکایت پر مذکورہ سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لیا ہے ، وفاقی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگر کسی اور ملک سے سفارت کاروں کی شکایت ملی تو انہیں بھی وطن واپس بلا لیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
جدہ ایئرپورٹ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی
?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح اس ملک کے شہر
مئی
جرمنی یوکرین کی فوج کو چار ہووٹزر 2000 توپیں فراہم کرنے کا خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن وزیر دفاع کرسچن لیمبریچٹ نے کہا کہ یہ
ستمبر
ورلڈ کپ کی میزبانی مہنگی پڑ رہی ہے:امیر قطر
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:امیر قطر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی قبول
اکتوبر
اسرائیلی وزیر سلامتی کا اردن کا خفیہ دورہ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر سلامتی عمر بارلف نے چند روز قبل اردن
مارچ
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی جارہی ہیں، وزیراعظم
?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں قیمتوں میں بے لگام اضافے کے درمیان
مئی
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس
ستمبر
غزہ میں عورتوں اور بچوں کو قتل کا سلسلہ جاری
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے اس بات
نومبر
صیہونی حکومت کی انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے
نومبر