عمران خان سے پوچھیں میرے علاوہ ان کی کورکابینہ سے اور کون ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی کور کابینہ میں تھا، ان سے پوچھیں کہ ان کی کور کابینہ سے میرے علاوہ ان کے ساتھ کون کھڑا ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 9 مئی 2023 سے متعلق مقدمات میں انسداد دہشتگری عدالت لاہور میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا جو کارکن پارٹی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے، وہ کل جلسہ گاہ میں پہنچے ، 8 فروری کو آپ نے تمام مشکلات کے باوجود صحیح فیصلے لیے تھے۔

صحافی نے سوال کیا کہ جوڈیشل پیکج اور ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل آرہا، اس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان بلوں کے ذریعے پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی، کم از کم عوام کے سامنے بل کے دونوں پہلوؤں تو سامنے آتے، ہماری درخواست ہے کہ عدلیہ کی آزادی کو کمزور نہ کریں۔

انہوں نے موجودہ حکمرانوں کو کہا کہ آج ہم دھوپ میں ہیں، کل آپ دھوپ میں ہو سکتے ہیں، پاکستان کے وکلا کو اس پر غور کرنا چاہیے۔

ڈان نیوز کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال پر کہ پرویز الہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنایا گیا مگر وہ خاموش ہیں، شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ اڈیالہ میں اور وہ اکٹھے تھے، ان کی طبیعت واقعی خراب تھی،۔

صحافی نے سوال کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کے وقت کہا کہ آپ اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں، سابق وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ اگر میں اسٹیبلشمنٹ کا بندہ ہوتا تو کیا آج جیل میں ہوتا؟ میرے خلاف پارٹی میں ایک بڑی کمپین چلائی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا سادہ سا سوال ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کی کور کابینہ میں تھا، بانی پی ٹی آئی سے سوال کیجیے گا کہ کیا ان کی کور کابینہ سے میرے علاؤہ ان کے ساتھ کون کھڑا ہے۔

قبل ازیں مقدمے کی سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشتگری عدالت کے جج سے مکالمہ کیا کہ میں پہلے اڈیالہ جیل پڑا رہا ہوں، اب کوٹ لکھپت جیل میں پڑا ہوں، اگر میری ضمانت ہو جائے تو کیا میں بھاگ سکتا ہوں ؟ اگر میں بھاگ جاؤں تو لوگوں کو کیا شکل دکھاؤں گا ؟ مجھے سیاست میں 40 سال سے سیاست میں ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 39 سال میں مجھ پر ایک ایف آئی اے آر نہیں ہوئی ، 40 ویں سال میں مجھ پر 55 ایف آئی آرز ہو گئیں، پراسیکیوشن عدالتی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، میں قرآن پر حلف دیتا ہوں، پراسیکیوشن قرآن پر حلف دے کر مجھ پر الزام ثابت کرے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ خدا کے بعد ہم آپ کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں، ہمیں صرف اس ملک کی عدلیہ سے امید ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے شرم الشیخ معاہدے میں شمولیت کی درخواست

?️ 21 اکتوبر 2025اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے

آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی

یمنی فوج کی تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی تفصیلات

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمن کے صوبہ البیضا میں

روس: آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی قرارداد درست نہیں ہے

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل نمائندے

اسلام آباد دھرنے کے شرکا کا کوئٹہ واپسی پر پرتپاک استقبال

?️ 26 جنوری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ایک ماہ طویل احتجاجی دھرنا دینے

الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، کروڑوں ووٹرز کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، نگران وزیر اعظم

?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے

وزیر اعظم کا حریت لیڈر اشرف صحرائی کے انتقال پر رد عمل کا سامنے آگیا

?️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  نے بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرنے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے