🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کے لیے ان کی عدالت پہنچ گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم پولیس نے خاتون جج کا کمرہ بند کر دیا اور انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔
عمران خان نے ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کے لیے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا کہ اگر ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو عمران خان معذرت کرنے آئے تھے۔
چئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم پولیس نے خاتون جج کا کمرہ بند کر دیا اور انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔
عمران خان نے ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کے لیے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا کہ اگر ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو عمران خان معذرت کرنے آئے تھے۔
یاد رہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر میرے الفاظ سے خاتون جج کی دل آزاری ہوئی تو خاتون جج سے معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔
عمران خان نے سوال کیا جج صاحبہ کہاں ہے؟ تو عدالتی عملے نے جواب میں کہا کہ جج صاحبہ چھٹی پر ہیں۔
چھٹی کا سن کر عمران خان نے ریڈر سے مکالمے میں کہا کہ ریڈر آپ گواہ رہنا، جوڈیشل مجسٹریٹ زیباچوہدری سے معافی مانگنے آیا تھا، آپ نے جج صاحبہ زیباچوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری کسی بات سے زیبا چوہدری کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں،آپ گواہ رہنا کہ ا کی عدالت میں معذرت کی ہے۔
عدالتی عملے نے عمران خان کو کہا کہ آپ کا پیغام جج صاحبہ تک پہنچا دیں گے۔
جج زیبا چوہدری کی رخصت کے باعث عمران خان واپس روانہ ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل بہترین کام انجام دیا
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل
جنوری
وزیراعظم نے مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا
🗓️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو پریشانی کا
اکتوبر
اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے کیا ہوگا؟ چین کا موقف
🗓️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی آزاد
اپریل
لبنان کا امریکی امن منصوبے پر ردعمل
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان میں امریکی سفیر عاموس ہوکشٹائن کی جانب سے پیش
اکتوبر
شام میں امریکی فوجی مشن کے بارے میں امریکی عہدہ دار کا بیان
🗓️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے واشنگٹن کے ایک سرکاری عہدہ
جولائی
افغان کابینہ میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں: ترجمان دفترخارجہ
🗓️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا
ستمبر
چین کے پاس اگلے 12 سال میں 1500 ایٹمی وار ہیڈز ہوں گے:نیٹو
🗓️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے
اپریل
کہیں ہم خانہ جنگی کی طرف تو نہیں بڑھ رہے؟اسد قیصر کی زبانی
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی
جولائی