?️
پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو عیدالفطر کے موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں زیر حراست ہیں اور ان سے ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی متعدد بار اٹھایا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات، انسانی سلوک اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ نے پاکستان پریزن رولز 1978 اور پریزنز ایکٹ 1894 کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ان کے قانونی حقوق فراہم کیے جائیں، اور اس ضمن میں فوری ہدایات جاری کی جائیں۔


مشہور خبریں۔
نتن یاہو کی نئی چال، طوفان الاقصی میں ناکامی سے بچنے کے لیے تحقیقاتی قانون میں تبدیلی کی کوشش
?️ 31 اکتوبر 2025نتن یاہو کی نئی چال، طوفان الاقصی میں ناکامی سے بچنے کے
اکتوبر
وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں:فواد چوہدری
?️ 30 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر
مارچ
وزیراعظم کا ترک صدر کی پاکستانی عوام کی حمایت اور یکجہتی پر خیرمقدم
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر کی جانب سے
مئی
واشنگٹن کے قرضوں میں اچانک اضافے کے بارے میں بین الاقوامی مالی فنڈ کی وارننگ!
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، بین الاقوامی مالی فنڈ کے سی ای
مئی
انصاراللہ اب کیا کرنے والی ہے؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت
نومبر
طالبان کے وزیرداخلہ پہلی بار میڈیا کے سامنے
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے موجودہ وزیر داخلہ جو اس تنظیم کےسینئر نائب رہنما
مارچ
سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے
ستمبر
ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی جلدی نہیں: ٹرمپ
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ
جولائی