علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے، جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں اور جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن نے روس سے تیل کی درآمد ختم کرنے کے قانون پر دستخط کئے

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ امریکی

بجٹ 2025-2024: حکومت کا امیروں کے لیے ٹیکس استثنٰی واپس لینے کی تجویز پر غور

?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے افرادی قوت کے مقابلے

ن لیگ کے دور میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی۔ احسن اقبال

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

شامی عوام کی مشکلات

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے دنیا کے متعدد ممالک پر عائد

صیہونی فوج میں نافرمانی کی بڑھتی لہر

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے پائلٹس اور دیگر یونٹس کی مخالفت، اعلیٰ

بائیڈن کا ریاض کا دورہ

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    چار باخبر ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب

سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی

?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ سی

امریکہ عراق کی نئی حکومت کی تشکیل میں مداخلت نہیں کرے گا : امریکی سفیر

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:    بغداد میں امریکی سفیر  نے بدھ کو دعویٰ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے