علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دو خواتین نے انڈہ مارا تھا، اس واقعے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس بارے میں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت کہا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں خواتین کی حرمت اور سماجی روا داری پر پورا معاشرتی نظام قائم ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جارحیت سے علیمہ خان ہی نہیں بلکہ پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہماری جانب سے ماضی میں نواز شریف پر جوتا اچھالنے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور احسن اقبال کو گولی مارنے جیسے واقعات کی بھی مذمت کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی افوسناک اور قابل مذمت ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مصر اور اردن کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور 

?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اردن کے نائب وزیراعظم

ٹرمپ کی مصنوعی جنگ؛ ایران پر حملے کے فرضی مناظر سوشل میڈیا پر جاری

?️ 27 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر

شہباز شریف نے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا

?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے

صیہونی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں پر وزیر اعظم کا ردعمل

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر

دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے

?️ 24 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے ہرنائی

مریم نواز کو سیاست تک ہی محدود رہنا چاہیے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم

جنرل عاصم منیر کا بیان کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتا ہے، حریت کانفرنس

?️ 2 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل

امریکہ میں 37 ملین موبائل فون کی ذاتی معلومات چوری

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز نے T-Mobile کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے