?️
لاہور (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ علی ہجویریؒ کا مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی، اُن کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی نوازشریف کے ہمراہ تھے۔ اِس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویریؒ کا مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے، اور اس مقدس مقام پر آنے والے زائرین کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے۔
صدر مسلم لیگ ن نے اِس امر پر زور دیا کہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، سکیورٹی، صفائی اور سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور داتا دربار کے تقدس، تاریخی ورثے اور روحانی ماحول کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہر سال ملک بھر سے اور بیرونِ ملک سے لاکھوں زائرین داتا دربار آتے ہیں، اور حکومت اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ زائرین کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ مزار کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے۔
اس سے قبل میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، چادر چڑھائی اور پھول نچھاور کیے، انہوں نے ملک اور قوم کے امن، سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی۔


مشہور خبریں۔
ی آئی اے پرواز منزل پر پہنچنے سے قبل ہی اتار لی گئی
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عملے کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پی
جنوری
جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے نئے صدر مقرر
?️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جنوری
مہوش حیات بولی وڈ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں
?️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات
اپریل
سال 2026 کا آغاز، امن، سکون اور عالمی بحرانوں کے حل کی نئی امید
?️ 1 جنوری 2026 سال 2026 کا آغاز، امن، سکون اور عالمی بحرانوں کے حل
فلسطینی شہداء کی تعداد کہاں تک پہنچ چکی ہے؟
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے آج جمعرات کی
فروری
اسرائیل چند مہینوں میں اندر سے تقسیم ہو جائے گا: لاپیڈ
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما اور صیہونی
فروری
بائیڈن کی تجویز پر السنوار کا ردعمل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں
جون
ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے دور اقتدار کے آخری چوبیس گھنٹوں میں ایسا فیصلہ جس نے امریکا کو شرمسار کردیا
?️ 4 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار کے
اپریل