عدالت نے عمران خان، بشری بی بی کو ریاستی اداروں، افسران کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو ریاستی اداروں اور ان کے افسران کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

میڈیا کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی فیئر ٹرائل کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بڑا حکم جاری کر دیا۔

حکم نامے میں بتایا گیا ہے عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور ان کے افسران کے خلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سیاسی اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے افسران کو ہدف بناتے ہوں انہیں شائع کرنے سے پرہیز کریں، الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کے خلاف سیاسی ، اشتعال انگیز ، متعصبانہ بیانات دیے، عدلیہ ، پاک آرمی اور آرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں۔

حکم نامے کے مطابق ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں ، کورٹ ڈیکورم اور فئیر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے ، جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں ، ملزمان ریاستی اداروں اور ان کے افسران کے حوالے سے اشارے سے بھی سیاسی ، اشتعال انگیز ، متعصبانہ بیانات نہیں دیں گے۔

حکم نامے میں بتایا گیا کہ ٹرائل کی عدالتی کارروائی کے درمیان والے ملزمان کے بیانات میڈیا رپورٹ نہیں کرے گا، پراسیکیوشن ، ملزمان اور ان کے وکلا دوران سماعت اشتعال انگیز ، سیاسی ، متعصبانہ بیان نہیں دیں گے جو کورٹ ڈیکورم مجروح کریں ، فیملی ممبرز اور دوسرے وکلا جو کورٹ میں موجود ہوتے ہیں وہ بھی ایسی بیان بازی نہیں کریں گے۔

حکم نامے کے مطابق یہ آرڈر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) گائیڈ لائن کے ساتھ مشروط ہے جس کے تحت زیر التوا کیسز پر بات کرنا ممنوع ہے ، پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ملزم کا سیاسی بیان لیگل رپورٹنگ میں نہیں آتا۔

واضح رہے کہ 19 اپریل کو 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران فری ٹرائل کے لیے عمران خان نے عدالت میں لکڑی کی دیواریں کھڑی کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ کمرہ عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں، یہ اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا.

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کے دوران پریس کانفرنس سے گریز کیا کریں، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میرے نام سے باہر کوئی غلط بیان دیا جاتا ہے تو مجھے اس کی وضاحت کرنی پڑتی ہے اس لیے صحافیوں سے بات کرتا ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی تکریم کا خیال ضروری ہے، آپ سماعت کے بعد صحافیوں سے بات کر لیا کریں، عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ سماعت کے بعد جیل انتظامیہ میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیتی ہے، عدالت سماعت کے بعد صرف 10 منٹ میڈیا سے بات کرنے کی اجازت دے۔

مشہور خبریں۔

مارچ 2025 میں دہشتگردوں کے حملوں کی تعداد 11 سال بعد پہلی بار 100 سے متجاوز

?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز

ٹرانس جینڈرز کمیونٹی سے متعلق گفتگو کرنے پر ماریہ بی مشکل میں پھنس گئیں

?️ 24 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی سے متعلق گفتگو

الحدیدہ میں جنگ بندی کی 126 خلاف ورزیاں

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ

وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے

?️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران

دنیا غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے بے بس 

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: بین الاقوامی فلکی ناوِ پایداری برائے غزہ کا محاصرہ ختم

بلوچستان: ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

?️ 23 نومبر 2023بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران محکمہ

ضلع کرم میں جنگ بندی کے بعد عارضی طور پر امن قائم

?️ 2 دسمبر 2024ضلع کرم: (سچ خبریں) ضلع کرم میں گزشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ کی

سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے