?️
اسلام آباد:( سچ خبریں) تین روز مسلسل بہتری کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں صبح کی تجارت کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.1 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق دوپہر پونے 12 بجے مقامی کرنسی 219.7 روپے فی ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی تھی۔
مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور اس کی مضبوطی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا، یہ اضافہ 219 روپے سے 222 روپے فی ڈالر کی حد میں رہے گا، یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔
روئٹرز نے آج کے اوائل میں رپورٹ کیا کہ ڈالر لگاتار تیسرے ہفتہ وار اضافے کی طرف بڑھ رہا تھا اور یورو اور ین کے مقابلے دہائیوں میں اپنی بلند ترین سطح کے قریب کھڑا تھا۔
ڈالر انڈیکس نے راتوں رات دو دہائیوں کی بلند ترین سطح تک رسائی حاصل کی اور 109.51 سے 109.51 پر پہنچ گیا، امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئر جیروم پاول نے کہا کہ افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود کچھ عرصے کے لیے بلند رکھنا ہو گی۔
دریں اثنا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی درآمدی بل پر دباؤ اور افغانستان کو اسمگلنگ میں اضافے کی وجہ سے ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے انفراسٹرکچر، مکانات، کارخانوں اور فصلوں کو تباہ اور مویشیوں کو ہلاک کر دیا ہے، اس کے نتیجے میں حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے موصول ہونے والی اشیا پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے، اس کے علاوہ ملک نے غذائی قلت کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر سبزیوں کی درآمد شروع کردی ہے۔
ظفر پراچہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی کے خاتمے سمیت یہ تمام عوامل درآمدی بل کو متاثر کریں گے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے باوجود اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں ایران اور افغانستان کی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر کرنسی کی اسمگلنگ کو روکنا ہوگا، انہوں نے مشورہ دیا کہ ایجنسیوں کو چاہیے کہ وہ کرنسی اسمگل کرنے والے کو پکڑنے والوں کے لیے 50 فیصد انعام کا اعلان کریں، چیزیں قابو میں آ جائیں گی۔
ظفر پراچہ نے کہا کہ جن اشیا پر حکومت نے بھاری ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی تھی ان کی اسمگلنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے زرمبادلہ اور محصولات کو ‘کھا’ رہا ہے۔
جمعرات کو پاکستان کسٹمز کی جانب سے شیئر کیے گئے عارضی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست میں درآمدی بل 13.5 فیصد کم ہو کر 5.7 ارب ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 6.59 ارب ڈالر تھا۔
جولائی میں درآمدات 12.81 فیصد کم ہو کر 4.86 ارب ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 5.57 ارب ڈالر تھیں۔
ماہانہ بنیادوں پر درآمدی بل میں 17.28 فیصد اضافہ ہوا۔
28 جولائی کو روپیہ 239.94 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، اس کے بعد مسلسل 11 سیشنز تک روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور 16 اگست کو انٹربینک میں 213.90 روپے پر بند ہوا۔
تاہم، مقامی کرنسی میں 17 اگست سے دوبارہ گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا اور 29 اگست تک 8.02 روپے کمی واقع ہوئی، گزشتہ تین سیشنز کے دوران روپے کی قدر میں پھر اضافہ ہوا اور روپے کی قدر میں گراوٹ سے قبل تین دن لگاتار ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں ناکامی چھپانے کے لیے نیتن یاہو کی نئی بیان بازی
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے جو ان دنوں غزہ کی جنگ
دسمبر
ایران اور پاکستان کے سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت، تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم
?️ 13 دسمبر 2025 ایران اور پاکستان کے سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت، تعلقات
دسمبر
غزہ کی جنگ میں اب تک مارے جانے والے صحافی
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ تنازع کے آغاز سے
اکتوبر
شام کے صدارتی انتخابات میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت، امریکا کی امیدوں کو نقش بر آب کردیا
?️ 27 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شامی عوام
مئی
جرمن سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیر خزانہ کی جرمن وفد سے ملاقات میں گفتگو
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب
اکتوبر
سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 افراد کو پھانسی
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماہ
نومبر
وزیر اعظم نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
اکتوبر
امریکی یہودیوں کو دھمکیاں
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں رہنے والے یہودیوں کو ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور نسلی
اگست