?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے تین رکنی وفد نے تربیلا کے 1530میگا واٹ کے پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ کیا ۔وفد کی قیادت عالمی بینک کے جنوبی ایشیا میں ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر پنکج گپتانے کی۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔
پراجیکٹ کی تمام سات سائٹس پر تعمیراتی کام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے، ان سائٹس میں ریزڈ ان ٹیک، ٹنل، پن سٹاک اور پاور ہائوس شامل ہیں۔ چیئرمین واپڈا نے وفد کا پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واپڈا اور عالمی بینک کے مابین گزشتہ 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ شراکت داری آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوگی۔
بریفنگ کے دورا ن تر بیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کے جنرل منیجر؍پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وفد کو بتایا کہ پراجیکٹ کی تمام سات اہم سائٹس پرکام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے۔ پراجیکٹ پر حاصل ہونے والے اہم اہداف کا ذکر کرتے ہوئے وفد کو بتایا گیا کہ ان ٹیک شافٹ، پین سٹاک، پاور ہائوس، سوئچ یارڈ پر کھدائی کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ریزڈ ان ٹیک، پاور ہائوس، سوئچ یارڈ، ٹیل ریس کلورٹ اور کینال پر کنکریٹ کا کام جاری ہے۔
تینوں پیداواری یونٹوں پر ڈرافٹ ٹیوبز نصب ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں پن سٹاک پائپس اورسوئچ یارڈ میں الیکٹرومکینیکل آلات کی تنصیب جاری ہے۔ پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026 ء میں شروع ہو جائے گی۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ، واپڈا کے ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے عالمی بینک 390 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔
پانچویں توسیعی منصوبے کے تحت، تربیلا ڈیم پراجیکٹ کی ٹنل نمبر 5 پر تین پیداواری یونٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت510 میگا واٹ ہے۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاََ ایک ارب 34 کروڑ 70 لاکھ یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداواربڑھ کر 6 ہزار 418 میگا واٹ ہوجائے گی۔


مشہور خبریں۔
ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہیں، دشمن نے غلطی کی تو قیدی مارے جائیں گے:حماس
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ عزالدین قسام بریگیڈز نے کہا کہ
مارچ
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انگریزی زبان صارفین نے ایران-اسرائیل جنگ
جون
پاکستان میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے اسرائیل مردہ باد اور
اکتوبر
ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فوج کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں: نیویارک ٹائمز
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فوج
اکتوبر
حزب اللہ کے نمائندے: براہ راست مذاکرات میں لبنان کی سرکاری کارکردگی تباہ کن رہی ہے
?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے کے ایک رکن نے ملک
مئی
ایکس پر متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے تصدیق کی ہے کہ
جنوری
پولینڈ کی حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کی خریدار
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: وارسا نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس
جنوری
کیا امریکہ ایران سے جنگ کر سکتا ہے؟سابق مصری سفارتکار کی زبانی
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:سابق مصری سفارتکار عبداللہ الاشعل نے امریکہ کے خطے میں
اپریل