?️
طور خم: (سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کے 12 ویں روز بھی افغانستان کی سائیڈ سے ایک بار پھر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایک جانب سرحد کی بندش سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تو دوسری جانب افغان فورسز متنازع حدود میں تعمیراتی کام کرنے پر بضد ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ سے طورخم بارڈر کے قریب علاقے باچامینا سے مقامی لوگوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور گولا باری سے مقامی آبادی کے لوگ نشانہ بن رہے ہیں، وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات سے تاحال جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لیکن لوگوں کو معمول کے مطابق اپنی زندگی گزارنے میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔
اس دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھی ہائی الرٹ ہیں، طورخم بارڈر گزشتہ 12 دن سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے، جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، افغان فورسز متنازع حدود میں تعمیراتی کام کرنے پر بضد ہیں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل 4 مارچ 2025 کو بھی طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان طالبان فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجیوں سمیت کم از کم 8 افراد معمولی زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کے بعد شہری جان بچانے کے لیے گھر بار چھوڑنے پر مجبور دکھائی دیے تھے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو شروع ہوئی تھی، جس میں دونوں فریقین نے ابتدائی طور پر ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا اور بعد میں بھاری ہتھیاروں کا سہارا لیا گیا تھا، جس سے علاقے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔
کئی سرکاری اور نجی عمارتوں کو رات بھر گولیوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا گیا، صبح 11 بجے کے قریب توپیں خاموش ہو گئیں لیکن سرحد پر حالات کشیدہ رہے اور دونوں اطراف کے فوجی موجود رہے تھے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے افغان وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبان جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 15 مہینے کی کم ترین سطح پر
?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر کر 15
مارچ
بائیڈن ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں ناکام:گلوبل ٹائمز
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:سینئر تجزیہ کاروں نے امریکی صدر کے پہلے دورہ مغربی ایشیا
جولائی
ایران نے ٹرمپ کی سالگرہ خوشی پوری نہیں ہونے دی؛ نیویارک ٹائمز کا اعتراف
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے
جون
افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ فیلڈ مارشل
?️ 4 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم
مارچ
اسرائیل کی ناکامی کے دو اہم سسب کیا ہیں ؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی جنگ کے نتائج سے قطع نظر، اسرائیل کے لیے
اکتوبر
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 14 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں
اپریل
وزیراعظم نے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر روک لگا دی
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
جنوری
امریکی صدارتی انتخابات کی گہما گہمی
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:2024 کے صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی 51 ملین
اکتوبر