?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانا میری نظر میں جہاد ہے ،ہماری حکومت نیب میں کوئی مداخلت نہیں کرتی کیونکہ ہم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے عید کی چھٹیوں میں اپنے بڑوں کا خیال رکھیں ، جتنا ہم احتیاط کریں گے ہم اس عذاب سے نکل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کوروناکی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے پوری طرح تعاون کیا، پاکستان خوش قسمت ہے جو اچھی طریقے سے پہلی ،دوسری لہر سے نکلا،اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے دونوں طرف سے لوگوں کو بچایا۔
بھارت میں کورونا صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22کروڑ لوگ بھارت میں غربت کی لکیر سے نیچے گئے ،بھارت کے حالات تیسری لہر میں سب کے سامنے ہیں ، بھارت کے اسپتالوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، وہاں لوگ سڑکوں پرمررہےہیں،اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کاسامناہے۔
عمران خان نے کہا کہ بنگلا دیش ، نیپال میں بھی کوروناکے کیسز بڑھ رہےہیں، ان کا کہنا تھا کہ پمزکےڈاکٹرزنے بتایاکوروناکے کیسز اب تیزی سے اوپر نہیں جارہے، سب سے اہم ایس اوپیز ماسک کا استعمال ہے ، عوام عید کی چھٹیوں میں ضرور ماسک پہنیں اور ایس اوپیز پرعمل کرکے عوام اپنے پیاروں اور قوم کو بچائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے آپ کو بچائیں تاکہ ہمیں لاک ڈاؤن نہ کرناپڑے، ایس اوپیزپرعمل کرینگے توانشااللہ تیسری لہرسے بھی نکل جائیں گے۔طاقت کی حکمرانی سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 25سال پہلے بنائی تھی ، میرے پاس اتنا پیسہ تھا کہ کچھ نہ کرتا تو زندگی گزار سکتا تھا، پاکستان میری عمر سے تقریباً5سال بڑاہے، دنیا کی تاریخ میں جو قوم اوپر گئی وہ قانون کی بالادستی لیکر آئی تھی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک انسانی قانون ہے اوردوسرا جانوروں کاقانون ہے ، انسانی معاشرے میں قانون کامطلب ہے کمزورکو طاقتورسےتحفظ دینا، ریاست مدینہ کی بات کروں تو سمجھتے ہیں سوئچ آن ہوگیا دودھ کی نہریں بہنے لگیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ قوم تباہ تب ہوتی ہے جب انصاف دینے کی اخلاقی جرات ختم ہو جائے، جو سائیکل بھینس چوری کرتاہے اس سے ملک تباہ نہیں ہوتے ، ملک تباہ تب ہوتاہے جب حکمران پیسہ لوٹ کرباہربھجواتے ہیں ، ہر غریب ملک کا مسئلہ ہے جہاں طاقتور پیسہ چرا کر باہر لےجاتے ہیں، یک ہزار ارب ڈالر غریب ملکوں سے ہرسال چوری ہوکر باہرجاتاہے، غریب ملک مقروض اور امیر امیر ہوتے جارہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس منیر کے فیصلے سے قانون کی حکمرانی ے بجائے طاقت کی حکمرانی آئی، نوازشریف نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ، جج سجاد علی شاہ جان بچاکر بھاگا، چیف جسٹس کو باہر نکالنے کےلئے باقی ججز کو پیسے دیئے گئے ، جنرل پرویزمشرف نے چیف جسٹس کو باہرنکالا۔


مشہور خبریں۔
نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی؛ وجہ؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ لبنان میں حزب اللہ کے
اکتوبر
کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز
?️ 19 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی
نومبر
یمن کے خلاف نئی امریکی اور برطانوی پابندیاں
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پابندیوں میں
جنوری
750 فلسطینی قیدی خطرناک بیماریوں میں مبتلا
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:صہیونی جیل انتظامیہ فلسطینی قیدیوں بالخصوص دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد
جون
وزیراعظم جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود
ستمبر
غزہ جنگ کے حوالے سے پاکستانی عوام امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟؛ احسن اقبال کی زبانی
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ
جولائی
قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں حماس کا تازہ ترین موقف
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے
فروری
فرانس کس حد تک یوکرین کی مدد کرتا ہے؛فرانسیسی صدر کی زبانی
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے اندرونی تنقید اور روسی ریڈ لائنز کے
مارچ