ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے، مریم نواز اور بے نظیر سیاست میں تھیں لیکن میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اُسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے، میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا، ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے، ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا، اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملتوی کئے گئے،سُپریم کورٹ میں بھی ہماری پٹیشن اس لئے نہیں سُنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کر رہے تھے، اسی لیے عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اُٹھتا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات کی نہ کوئی پیغام آیا، سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے؟ 8 فروری کو جب عوام ایک طرف کھڑی ہوگئی تھی تو وہ وقت تھا بات کرنے کا، ملک کی عوام ایک طرف کھڑی ہو جائے تو کیا اس سے کوئی جیت سکتا ہے؟ مستحکم حکومت کیلئے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے، ملک کا موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن ہوئے وہاں پولیس نے کہیں کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی۔

تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اسی لئے ہمارے دور میں او آئی سی کانفرنس ہوئی، اب بھی اگر بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں پیسہ اس لئے نہیں لگاتا کہ اس کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ اور ایران "123 معاہدے” کے بارے میں بات کر رہے ہیں – یہ معاہدہ کیا ہے؟

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: 123 معاہدے سے مراد یو ایس اٹامک انرجی ایکٹ کی

عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں بھارتی تیل بردار جہاز کے 3 ملاح ہلاک

?️ 11 جون 2026سچ خبریں:بھارت کے وزیر جہاز رانی نے ایک بیان میں عمان کے

جنوبی فلوریڈا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان، السا سمندری طوفان کا خطرہ

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:السا استوائی طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے

تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی

فلسطین کو تسلیم کرنے کی لہر پر حماس کا رد عمل

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے اعلیٰ رہنما اسامہ حمدان نے المیادین نیوز سائٹ سے

کیا نیٹو کی رکنیت یوکرین کو بچا سکتی ہے؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو

فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن، پاکستانی قیادت کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر زور

?️ 29 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز

مراکش نے دیا فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت، انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم کو عہدہ سنبہالنے پر مبارکباد پیش

?️ 18 جون 2021مراکش (سچ خبریں)  افریقی ملک مراکش نے فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے