صوبائی حکومت کا غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) صوبائی حکومت نے غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معیاری کام نہ کرنے والے ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر معیاری کارکردگی یا کوتاہی کے مرتکب افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کے لیے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کی جانچ پڑتال کی گئی، مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی مکمل نگرانی کے لیے خفیہ ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ستھرا پنجاب کے غیر معیاری کام پر نجی ٹھیکیداروں کو سخت کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی، کنٹریکٹس کی ازسرِنو تنظیمِ نو پر غور کیا جا رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اجلاس کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات، مین ہول میں گر کر ہلاکتوں اور ہسپتالوں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو وزیراعلیٰ کی جانب سے سخت سرزنش کی گئی، انہوں نے تمام شہروں میں کوڑے دان روزانہ دھونے، ویسٹ انکلوژرز بنانے، پبلک مقامات، بس سٹینڈز اور پارکنگ ایریاز کی مثالی صفائی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا اور غیرقانونی قبضے اور تعمیرات کو فوری طور پر ڈیجیٹل ریکارڈ میں لانے کی ہدایت کی، ریڑھیاں ہٹا کر آمدورفت بحال کرنے، مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری یقین دہانیاں لینے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری گرفتاریوں کا حکم بھی دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ مریم نواز نے شہروں کو صاف اور خوشگوار بنانے کے لیے گرین بیلٹس کی مرمت، شجرکاری، سٹریٹ لائٹس، مین ہول ڈھکن، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور پبلک ٹوائلٹس کی مستقل صفائی کے احکامات دیئے۔ انہوں نے ہر شہر میں روڈز پر لین مارکنگ لازمی قرار دی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو موقع پر موجود رہ کر صفائی اور نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلسل ناقص کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو تبدیل کر دیا جائے گا، دو وارننگز کے بعد تیسری وارننگ پر ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، بھاری فنڈز، 40 سے 50 ارب روپے کی مشینری اور ڈیڑھ لاکھ عملے کے باوجود کوڑے کے ڈھیر نظر آنا ناقابلِ قبول ہے، پنجاب میں نیکسٹ لیول گورننس لائی جائے گی، عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام شہروں کے فیڈ بیک پر نظر ہے اور ہر انتظامی اقدام عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

یمنی مسلح افواج کا صیہونیوں کو واضح انتباہ

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونیوں کو اس ملک کے

قاہرہ نے تل ابیب کو فلسطینی قیدی کی رہائی پر مجبور کیا

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:      صیہونی حکومت کے عرب امور کے ماہر یونی

 غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار

کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ قیام کی مخالفت 

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بڑھتے

پاکستان کی طرف سوچ سمجھ کر دیکھنا، وزیر خارجہ کا مودی کو پیغام

?️ 27 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر

پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کیا بات ہوئی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے

امریکہ کے سعودی عرب کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت پر صیہونی حکومت کا اعتراض

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے سعودی عرب کو جدید ایف 35 طیارے فروخت کرنے

تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: معید یوسف

?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے