?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لورالائی میں فتنۃ الہندوستان کے ہاتھوں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے بس سے اتار کر بےگناہ شہریوں کو بےدردی سےقتل کیا، یہ بربریت فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔
صدر نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان پاکستان مین انتشار، بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنۃ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسور سے نمٹیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، جواب سخت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے، بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی، دہشت گردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، فتنۃ الہندوستان کے پروردہ دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے، یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا، پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، دہشت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بےگناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانےکی شدید مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بےگناہ لوگوں کو نشانہ بنا کربدترین بربریت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور خاتمہ کریں گے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور آلہ کاروں کی ہر سازش قوم کی حمایت سے ناکام بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
شادی کیلئے لڑکی دیکھی تھی لیکن نصیب آڑے آگیا، عفان وحید
?️ 14 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینوں کی عید
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:قابض اسرائیلی جیلوں کی انتظامیہ کی جانب سے عید کے دنوں
جولائی
برطانیہ میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران میں شدت
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک میں دماغی
اگست
پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں کابینہ نے گریڈ 1 سے 16
جولائی
پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، بھارت کو تاریخی شکست دی۔ شرجیل میمن
?️ 2 جون 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان
جون
انگریز استعماری منصوبے کی آخری سانسیں
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے شدید حملوں اور انسانی امداد کو
جولائی
مغربی سعودی عرب میں دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: بعض ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ خمیس
جون
عمران خان پر حملہ: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کی تشکیل نو کردی
?️ 11 نومبر 2022 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ
نومبر