?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی وفد سے ملاقات کی، اس دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے، دونوں برادر ممالک نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
صدر پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو خطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لئے کام کرنا چاہیے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔
صدر مملکت نے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت شاندار ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لیے باعث مسرت اور فخر ہے۔
دوسری جانب سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفراسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ دورہ پاکستان کے دوران سعودی وفد مختلف شعبوں میں 2 ارب ڈالر کے 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا۔
مشہور خبریں۔
حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے
دسمبر
چینی ہیکرز نے امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کی دراندازی
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سی ان ان نے پالو آلٹو کے حوالے سے بتایا
دسمبر
مجھے آئل ریفائنریوں کی بدولت کینسر ہوا ہے: بائیڈن
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شام کہا
جولائی
وزیر اعظم نے اپنا ایک اہم وعدہ پورا کر دیا
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا
جولائی
شاید ہم صرف پیوٹن کے بعد ہی منصفانہ امن حاصل کر سکیں: زلنسکی
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: کیف کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے برلن کے دورے کے
مئی
دس سال سے بند کویت کے لیے پاکستان کے ویزے جلد کھل جائیں گے: شیخ رشید
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دس سال سے
مارچ
سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سول و ملٹری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان
دسمبر
میوزک شائقین کے لیے ٹک ٹاک کا نیا فیچر
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے موسیقی کے
نومبر