?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنسی ہراسیت کے کیس میں ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے ، 25 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا اور صدر مملکت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار کا فیصلہ برقراررکھا گیا ۔
ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے’’ ملازمت سے برطرفی‘‘کی بڑی سزا برقرار، جرمانہ بڑھا کر 20 سے 25 لاکھ روپے کر دیا،یہ امر ثابت ہو چکا کہ خاتون ملازم کو ملزم کی جانب سے زبانی، فحش، جنسی، اور توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔
صدر مملکت نے کہاکہ جب ایسے کیسز سامنے آتے ہیں اور بلا شک و شبہ ثابت ہوجاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں ، خواتین کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں ۔
صدر مملکت نے کہاکہ ہراسیت کے خوف کی وجہ سے خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتوں بروئے کار لانے کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں ۔صدر مملکت نے خاتون کو دی جانے والی رقم ملزم کی تنخواہ کے بقایا جات ، پنشن کی رقم یا کسی دوسرے ذریعہ (جائیداد) سے وصول کرنے کا حکم دیا ۔
صدر مملکت نے کہاکہ انسدادِ ہراسیت بمقام کار ایکٹ کے تحت 25 لاکھ روپے کی رقم خاتون کو ملزم کے ہاتھوں مشکلات کے بدلے معاوضے کے طور پر دی جائے ۔ صدر مملکت نے بتایاکہ ملزم مقدمے کی کارروائی کے دوران بھی خاتون شکایت کنندہ کے خلاف درخواستیں دائر کرکے ہراساں کرتا رہا ، ملزم نے خاتون ملازم کو شدید ذہنی اذیت دی ، اس کی ساکھ کو داؤ پر لگایا۔
صدر مملکت نے کہاکہ ملزم کا فعل واضح مثال ہے کہ کن طریقوں سے خواتین کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، ہراسیت کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد معاشرے میں ہونے والی بحث کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔صدر مملکت نے کہاکہ خواتین ممکنہ ہراسیت کی وجہ سے آزادانہ کام کرنے سے قاصر ہیں، خواتین کیلئے عوامی جگہیں کم کر دی گئی ہیں، تعلیم کے حق سے بھی بعض اوقات محروم رکھا جاتا ہے۔
صدرمملکت نے کہاکہ بعض والدین تعلیمی اداروں میں ممکنہ ہراسیت کے خوف کی وجہ سے انہیں صرف لڑکیوں کے اداروں میں تعلیم دلانے پر ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں خواتین زیادہ تر کم تعلیم یافتہ ہیں ،خواتین شدید بے روزگار ، مالی طور پر مجبور ، وراثت کے حق سے محروم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کو ملازمت میں ترقی کے وقت بھی امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اسلام نے خواتین کو بہت زیادہ عزت دی ہے ۔
عارف علوی نے کہاکہ اسلام خواتین کو فائدہ مند پیشوں اور روزگار کے حصول کا حق دیتا ہے ، اسلام خواتین کو محفوظ ، باوقار اور باعزت مقامِ کار کی فراہمی یقینی بنانے کی تلقین کرتا ہے ۔ عارف علوی نے کہاکہ رسول اللہ ؐ کی زوجہ محترمہ بی بی خدیجہؓ ایک کاروباری خاتون تھیں ، حضرت عمر ؓنے الشفاء بنت عبداللہ ؓ کو بازار کا نگران مقرر کیا ، احتساب عدالت اور مارکیٹ انتظامیہ کا قلمدان سونپا ۔
صدرمملکت نے کہاکہ حضرت ام کلثوم بنت علیؓ کو ملکہ روم کے دربار میں سفارتی مشن پر بھیجا گیا ، حضرت عائشہ ؓ ، ام سلیم ؓ سمیت بہت سی مسلمان خواتین نے جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ صحابیات ؓ نے جنگوں کے دوران رسول اللہ ؐکی حفاظت کی ، صدر مملکت نے کہا ہے کہ صحابیات ؓ نے زخمیوں کاعلاج کیا ، امداد ، پانی اور خوراک فراہم کی، وقت آگیا ہے کہ آئین کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت کی راہ ہموار کی جائے ۔


مشہور خبریں۔
’یہ طاقت نہیں بزدلانہ فعل ہے‘، فواد خان، ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکاروں کی بھارتی حملے کی شدید مذمت
?️ 7 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) فواد خان، ہانیہ عامر، بلال عباس اور ماہرہ خان
مئی
امریکہ چین کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے؛سابق امریکی فوجی کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سابق امریکی فوجی نے کہا کہ یہ ملک مشرقی
ستمبر
قومی اسمبلی میں کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے پر بحث ہوئی
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں
نومبر
واشنگٹن کا مقصد ہے سوڈان میں بحران کو بڑھانا
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سوڈان میں فوج اور
نومبر
فجیرہ کو نشانہ بنانے کے بعد امارات اور سعودی کے درمیان سائبر اسپیس میں جھڑپ
?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں
مئی
سلامتی کونسل کے بیان پر صنعاء کے مختلف حکام کا رد عمل
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مذاکرات
اکتوبر
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم
مئی
جولانی کو دمشق کے جنوب میں داخل ہونے کا حق نہیں: اسرائیل
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی خبروں اور تجزیاتی سائٹ داور کی رپورٹ
مارچ