?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کے صدر محمود عبّاس کو خط لکھا، جس میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر متشدد حملوں پر اظہارِ تشویش کیا، اور فلسطینی صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدرمملکت نے حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے فلسطینی صدر سے کہا کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپ کے پاکستانی بہن بھائی آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اور پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں، ہم فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے، فلسطین کے حقوق کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور ایک آزاد، پائیدار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا حامی ہے، پاکستان 1967 سے قبل کی سرحد اور القدس شریف بطور فلسطینی دارلحکومت کا حامی ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
اگست
بائیڈن کی میزبانی کو لے کر صیہونی پریشان
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صیہونی
جولائی
شہزاد اکبر کے استعفی پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردِعمل سامنے آ
جنوری
امارات اسرائیلی فضائی محاصرے کے ازالے کی کوشش میں
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” کی ایک رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب
مئی
کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کاربند ہیں، وزیر خزانہ
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جنوری
کورونا وائرس نے کاروبار کو متاثر کیا: وزیر خارجہ
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ
ستمبر
کاسا بلانکا اسٹیڈیم میں فلسطین کے لیے مغربی حمایت
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کے الوداد کلب کے شائقین نے کاسا بلانکا میں
اپریل
شہید اسماعیل ہنیہ کی سوانح حیات؛ جہاد و جدوجہد سے شہادت تک
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں:جدید تاریخ پر نظر ڈالیں تو کوئی بھی حکومت صہیونیستی ریاست
اگست