صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

الہام علیوف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آذربائیجان الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہیں، تینوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونے والی جنگ میں ترکیہ اور پاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، دفاعی شعبے میں تعاون علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے، ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔

صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی ہمارے لئے انتہائی پریشان کن تھی، تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

مشہور خبریں۔

کرپشن کے خلاف صرف قانون کے ذریعے نہیں لڑا جاسکتا

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات

صیہونیوں کے سوڈان کے ساتھ دوستی کے پس پردہ مقاصد

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر نے اپنی کتاب میں

نیتن یاہو نے جنگ میں شکست کا غصہ الجزیرہ پر اتارا

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ ٹی

سعودی اتحاد یمنیوں میں تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے:الحوثی

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس 46 فیصد کے ساتھ ریپبلکن ڈونالڈ

فردوس جمال سے شو میں باتیں اگلوائی گئیں، بشریٰ انصاری

?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ چند

جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان

ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی چوری کی افواہیں

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے سرکاری میڈیا نے ایک ترک شخص کی گرفتاری کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے