شہداء قوم کا اثاثہ ہیں

شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ابھی ترجمانوں کی میٹنگ بلائی ہے، ای وی ایم ہی دھاندلی کو روکنے کا طریقہ ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو لوگ ڈی چوک آجاتے ہیں، وزارت داخلہ تمام وزارتوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہدا قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، شہدا سے ہی وطن کی مٹی سرسبز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جرائم کو کنٹرول کرنے کی سب سے زیادہ ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے، میں پولیس کی سیاست نہیں کرتا۔

معاشی حالات کی وجہ سے کرائم بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں دسمبر سے پہلے اپنی فرانزک لیبارٹری کا کام شروع ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے نہیں اندر کی سازشوں سے خطرہ ہے، ای وی ایم ہی ایک ذریعہ ہے جس سے انتخابات میں دھاندلی کو روکا جاسکتا ہے، اتحادیوں سے توقع ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات کے قانون کے حق میں ووٹ دیں گے۔ اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے اسلام آباد آئیں گے تو احسن طریقے سے معاملے کو دیکھا جائے گا۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اتنا احتجاج لندن کے ہائیڈ پارک میں نہیں ہوتا جتنا ڈی چوک میں ہوتا ہے، صوبوں کا مسئلہ ہو تو وہ بھی ڈی چوک پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گی تو ہماری طرف سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

انٹرپول کے اماراتی سربراہ کے خلاف تشدد کے الزام میں شکایت

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک وکیل نے متحدہ عرب امارات کےانٹرپول کے نئے سربراہ کے

نجی شعبہ کی ترقی کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے . آئی ایم ایف

?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ  نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات کے

ٹیسلا فیکٹری کے پردے کے پیچھے نسل پرستی، امتیازی سلوک اور خواتین کی ہراسانی

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے کیلیفورنیا میں واقع ٹیسلا پلانٹ میں نسل

عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد ختم ہوچکا‘ پاک سعودی معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید

?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا

ڈیموکریٹس کے ہارنے میں بائیڈن کی رسوائی

?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:  Darragh Roach کی طرف سے لکھے گئے ایک نوٹ میں

خلائی محاذ پر امریکا کی بڑی ناکامی

?️ 24 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں)خلائی محاذ پر امریکا کو بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا

امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا: وزیراعظم

?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے