?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ شہادتوں کا خمیازہ دہشتگردوں کو بھگتنا ہوگا۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، جنگ سے متاثرہ لاکھوں افغان مہاجرین کی دہائیوں تک میزبانی کی۔اُنہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں خوں ریزی ہو گی تو خمیازہ افغانستان کو بھگتنا پڑے گا، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہری ملوث ہیں، دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور سکیورٹی فورسز نے بےپناہ قربانیاں دیں۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور سیکورٹی فورسز نے بےپناہ قربانیاں دیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، ہم نے کبھی انڈیا کے ساتھ جارحیت کی بات نہیں کی، اِس خطے میں بلند اور توانا آواز پاکستان کی رہی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ افغانستان کے لیے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں، عملی طور پر مہاجرین کی مہمان نوازی کی، وہ تاریخ کا حصہ ہے، جب سے افغان طالبان رجیم آئی ہے پاکستان میں آٹھ ہزار سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی تمام تفصیلات دی گئیں، اُن کو ضمانت دی گئی کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جتنے وسائل درکار میں پاکستان دینے کو تیار ہے، اسلام آباد، باجوڑ، بنوں میں دہشتگردی کی کڑی افغانستان سے ملتی رہی۔


مشہور خبریں۔
پیگاسس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:متنازعہ پیگاسس جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے صیہونی پولیس کی
فروری
اختیارات کے ناجائز استعمال کا جرم کسی دوسرے قانون میں نہیں، جسٹس اعجازالاحسن
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی نیب
اکتوبر
آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے: شبلی فراز
?️ 30 اگست 2021پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
اگست
ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا امریکہ میں فلسطینی حامی طلباء کے نام خط
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای صاحب نے
مئی
بجلی کا ونٹر پیکیج گھن چکر، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 9 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی
نومبر
تائیوان امریکی فوجیوں کی ممکنہ دلدل / کیا وائٹ ہاؤس ویت نام کے تلخ تجربے کو دہرائے گا؟
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: اس سال اکتوبر کے آغاز کے بعد سےصورتحال اس طرح
اکتوبر
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری کی حد
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مارچ
انٹرنیشنل ریڈ کراس: 20 لاکھ سے زائد یمنی بچے تعلیم سے محروم ہیں
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں: ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے یمن میں اسکولوں
ستمبر