?️
اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے حلف لیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شوکت فیاض ترین کو وزارت خزانہ و محصولات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شوکت ترین وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات کے عہدے پر فائز نہیں رہیں گے۔
یاد رہے کہ 20 دسمبر کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن ہوئے جس میں کُل 122 ووٹ کاسٹ کیے گئے ان میں سے 9 ووٹ مسترد کر دیے گئے تھے۔
113ووٹوں میں سے 87 ووٹ لے کر شوکت ترین سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شوکت امیرزادہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدواروں ظاہر شاہ کو 13، 13 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔
24 دسمبر سینیٹ اجلاس کے دوران شوکت ترین نے سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کے لیے سینیٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔
حکومت نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو پنجاب یا خیبر پختونخوا سے بطور سینیٹر منتخب کرانے کا ذہن بنا رکھا تھا تاکہ مارکیٹوں میں تسلسل و استحکام برقرار رہے اور وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کی بحالی سے متعلق امور میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔
18 اکتوبر کو سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر خزانہ مقرر کردیا گیا تھا جبکہ انہوں نے 17 اپریل 2021 کو وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاک-بھارت مذاکرات کا معاملہ، سابق بھارتی سفیر نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 6 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے مابین بات چیت اور
اپریل
اسرائیلی میڈیا کا اعتراف: حزب اللہ پر فیصلہ کن فتح سے اسرائیلی فوج ابھی بہت دور ہے
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
جون
اسرائیل جنگ بندی کے لیے تاوان پر مجبور
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت اخبار کے مطابق پیر کی شام ایک مضمون
جنوری
جنوری میں بجلی کی پیداوار کیلئے توانائی کی لاگت میں 59 فیصد اضافہ
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق جنوری
فروری
غزہ میں سردیوں کی شدت اور بے گھر ہونے کے اثرات؛ فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں:غزہ کے محاصرے اور صیہونی پابندیوں کے تحت فلسطینی جنگ زدہ
دسمبر
ایرانی صدر کی کراچی آمد، سیکیورٹی خدشات کے باعث متعدد شاہراہیں بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 23 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی 23 اپریل بروز
اپریل
امریکی پابندی سے نکلنے کے لیے ترکی کی کوشش
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں ترکی برکس گروپ میں شامل ہونے کی بھرپور
ستمبر
برطانوی بادشاہت زوال کے دہانے پر
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں:مغربی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف
مئی