?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش دھماکے میں 8 افراد شہید ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہفتے کے روز خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میرعلی میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں ان سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک اور قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن قائم کرنے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اس سے قبل، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار احمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ خودکش حملہ ایک گاڑی میں نصب دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا، جس میں 4 عام شہری زخمی ہوئے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کچھ روز قبل خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں 2 فوجی جوان شہید اور 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
15 جون کو فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک سپاہی جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گیا تھا۔
اسی ماہ کے آغاز میں شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مئی میں 85 حملے ریکارڈ کیے گئے جب کہ اپریل میں یہ تعداد 81 تھی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں شدت لا رہا ہے جب کہ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کی مداخلت کے ’ناقابل تردید ثبوت‘ بھی پیش کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
عراق کے انتخابات اس ملک کی سیاست میں تبدیلی لاسکتے ہیں؟
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:عراقی حکومت نے گذشتہ سال دسمبر کے آخر میں وزیر اعظم
جون
وزیر اعظم صرف پاکستانی عوام کے لئے کام کر رہے ہیں: اسد عمر
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیرا
فروری
صیہونیوں کو اسرائیل کے مستقبل کے لیے 3 بڑے خطرات کی فکر
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یش عتید پارٹی کے موجودہ رکن یعقوب پاری نے عبرانی
مارچ
غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے: آرمی چیف
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی فلسطین کے
اکتوبر
بانی پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا۔ طلال چوہدری
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ
جولائی
یوکرین کے ڈرون نے ڈرزہبا آئل پائپ لائن کو نشانہ بنایا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے گذشتہ شب بیلاروس
اگست
صیہونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف ایک اور مکروہ حقیقت منظر عام پر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوج کے
مئی
مودی حکومت سفاکانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوہرگزدبانہیں دے سکتی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے
مئی