?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ کے سبب سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ زخمی جبکہ 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق مشتعل افراد نے سیکیورٹی ادارے کے کیمپ کے باہر ہنگامہ کیا، اس دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ محسن داوڑ زخمی ہوگئے۔
پولیس اور مظاہرین نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کیا، محسن داوڑ و دیگر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
عام انتخابات میں محسن داوڑ قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 40 پر امیدوار تھے، جس کے نتائج اب سے کچھ دیر قبل ہی جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق حلقہ این اے 40 سے رہنما جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) مصباح الدین نے 42 ہزار 994 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ محسن داوڑ 32 ہزار 768 ووٹ حاصل کرسکے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس کے غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے محسن داوڑ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور سپریم کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف شمالی وزیرستان میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کے لیے دعاگو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں الیکشن کمیشن کے دھاندلی کے خلاف قانونی احتجاج پر فائرنگ کی گئی اور بے گناہوں کا خون بہایا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان اِس دہشتگردی کا نوٹس لے۔
اس کےعلاوہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی محسن داوڑ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتےہوئے کہا کہ گزشتہ روز شانگلہ میں جھڑپوں کے دوران پی ٹی آئی کے دو کارکن مارے گئے اور اب یہ واقعہ ہوگیا۔’
سابق وزیر نے محسن داوڑ اور دیگر کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔


مشہور خبریں۔
مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد
?️ 28 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد کا کہنا ہے
فروری
کراچی کے لیئے ہم ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں: اسد عمر
?️ 14 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) فائر ٹینڈرز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے
فروری
رائے شماری کے نتائج: اسرائیلیوں کی اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتی ہے
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن کے تازہ ترین سروے کے
جون
عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کی سیاسی، سلامتی اور فوجی
جنوری
یوکرین کے شہر خارکیف میں دھماکہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے ہفتے کی صبح مشرقی یوکرین
اکتوبر
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال جاری ہے
?️ 25 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال
نومبر
افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل ہونے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 2 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل
اگست
جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
?️ 4 اگست 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس
اگست