شمالی وزیر ستان میں فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے

بلوچستان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے نصب کردہ دھماکا خیز مواد سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 2 جوان زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ زخمی جوانوں کو طبی امداد کے لیے خضدار کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گجک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور کیپٹن کاشف کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، دہشت گردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں اور ان کو شکست فاش دیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ انہیں کیپٹن کی شہادت کا سن کر دلی رنج اور افسوس ہوا۔ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ‘قوم مادر وطن کا دفاع کرنے پر مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور رواں برس کے دوران شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں گوادر میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک چینی شہری سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے،۔کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔اس سے قبل 8 اگست کو کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 6 شہریوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایک علیحدہ بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

صنعا میں یمنی عوام پر سعودی ڈرون گرا

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  یمنی میڈیا نے آج منگل کو مرکز شہر صنعا میں

حزب اللہ کو خلع سلاح کرنے کا امریکہ کا نیا منصوبہ،لبنانی حکومت کو اربوں ڈالر کی پیشکش

?️ 6 نومبر 2025حزب اللہ کو خلع سلاح کرنے کا امریکہ کا نیا منصوبہ،لبنانی حکومت

9 مئی کے واقعات:عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی و سیاست چھوڑنے کا اعلان

?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری

پڑھائی کے دوران موبائل استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ نے تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال

چیف جسٹس نے نگران حکومت پر سوالات اٹھادیے

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ملک بھر

امریکہ اسرائیل کے نئے اختلافات، بائیڈن کی بنت کو پہلی سخت وارننگ

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ اسرائیل کے نئے اختلافات؛ بائیڈن کی بنت کو پہلی سخت

ایران کا امریکہ کو پیغام

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا

ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شاہ رخ خان کا مزاحیہ انداز

?️ 1 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے