شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے،نواز شریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے لندن میں شاپنگ کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی، نواز شریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے لندن میں شاپنگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے۔ شہباز گل کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر میں چند لوگ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، مریم نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی، انہوں نے 2015کی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی۔

ان کا کہنا تھاکہ 2015 میں ورلڈ بینک رپورٹ میں نواز شریف حکومت کو نالائق، نااہل قراردیاگیا، جعل سازیوں کے باعث آج مریم سیاسی منظرنامے سے غائب ہو چکی ہیں۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ مریم نواز نے واضح طورپر کہا ہے کہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر صوبہ نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میر رگوں میں کشمیر کا لہو ہے اور میرا کشمیر سے خون کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔انہوں نے منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر سے میرے خاندان کا تعلق ہے اور نواز شریف راجہ فاروق حیدر سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے خدمت کا قدم بڑھا دیا ہے۔
انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجہ فاروق حیدر تمہیں نہیں چھوڑے گا۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہار کر آج کشمیر پر نظر لگا کر بیٹھے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کشمیر آنا تو اپنا نامہ اعمال بھی اپنے ساتھ لانا۔
انہوں ںے کہا کہ کوئی دوست ملک بھی عمران خان کی بات سننے کوتیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کی گھر میں عزت نہ ہو تو اس کی باہر کون سنتا ہے؟مریم نوازنے کہا کہ عمران خان کے پاس آٹا چوری، چینی چوری اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ووٹ چوری کرتے ہوئے پکڑا جائے تو اسے چھوڑنا مت۔

مشہور خبریں۔

انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

?️ 21 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات

عرب اور عالم اسلام کے حوادث پر بن سلمان کی خاموشی

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے ایک مخالف نے آل سعود حکومت کے جبروں

کیوبا کے لوگ سڑکوں پر ؛ وجہ؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: کیوبا کے دوسرے بڑے شہر میں ہزاروں افراد بجلی کی

ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی

UNRWA کی امداد بند کرنے پر عرب لیگ کا ردعمل

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اتوار کو عرب لیگ نے UNRWA کی فنڈنگ ​​معطل کرنے

غزہ میں امدادی کارروائیوں کا اعلان

?️ 27 جولائی 2025 سچ خبریں: صیہونی ریژیم کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ

یوکرین جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا بیان

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر

بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر کی اسرائیلی آرمی چیف سے ملاقات

?️ 24 جون 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے