?️
اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے ما بین گرما گرمی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ’میں آپ کوجوتاماروں گا ‘ تو اسپیکر نے کہا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا،آپ اپنی حد میں رہیں ، آپ بات کریں پلیز بات کریں۔
قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔
اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ ‘جی شاہد صاحب آپ بات کریں‘۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور کہا کہ ’آپ کو شرم نہیں آتی‘۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان سے کہا کہ ’آپ اپنی زبان صحیح رکھیں ،آپ ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں اور طرز عمل اختیار کرتے ہیں۔
دوران خطاب شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی قرارداد مشاورت سے لائی جانی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ اب جب کہ آپ نے قرارداد پیش کردی ہے تو ہمیں اجازت دیں کہ ہم اس پر غور کرکے آئیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں ایک گھنٹہ دیں ہم قرار داد لے کر آئیں گے، جو قرار داد دیں اس پر بحث کرائیں گے، ہم چاہتے یہ معاملہ متفقہ طور پر حل ہو۔


مشہور خبریں۔
یمن میں برطانوی جرائم کو چھپانے میں بی بی سی کا کردار
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: بی بی سی نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں
اگست
ایران کے ساتھ تصادم، اسرائیل کے لیے سنگین نتائج کا باعث ہوگا
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی "اسٹینڈرڈ اینڈ پورز” نے اپنی ایک رپورٹ
مئی
مہنگائی سے متعلق وزیر خزانہ شوکت ترین کا اہم بیان
?️ 16 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین
اکتوبر
یمن کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا:عطوان
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: علاقائی تزویراتی امور کے تجزیہ کار عطوان نے یمنیوں کو
جنوری
امریکی فوجی قافلہ شام میں داخل
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی فوجی قافلہ جنگی ساز و سامان کے ساتھ غیر
دسمبر
نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک بھی جاری رہ سکتے ہیں
?️ 8 ستمبر 2025 نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک
ستمبر
وزیر اعظم عمران خان نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی حکومت کو کمزور
نومبر
8 امریکی جنگی جہاز اور 1200 میزائلوں نے وینزویلا کو بنایا نشانہ
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ
ستمبر