سیکیورٹی اسٹاف نے فردوس عاشق کوپنجاب اسمبلی میں داخلےسے روک دیا

سیکیورٹی اسٹاف نے فردوس عاشق کوپنجاب اسمبلی میں داخلےسے روک دیا

?️

لاہور ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان، پنجاب اسمبلی کے نو منتخب  رکن احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی غرض  سے پنجاب اسمبلی پہنچیں تو سکیورٹی سٹاف نے انہیں اسمبلی کے ایوان میں جانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسمبلی آئی تھیں لیکن سکیورٹی سٹاف نے انہیں اسمبلی کے ایوان میں جانے سے روک دیا۔

اس پر پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ ہوں ، معاون خصوصی ہونے کے ناطےاسمبلی جانےکی اجازت تھی ، اب معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں ، اب اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے ، فردوس عاشق اعوان کی خواہش پر انہیں وفاق میں ذمہ داری دی جائے گی ، وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران ‏کریں گے ، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیادت جس جگہ مناسب سمجھے گی میں وہاں پر ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

دوسری جانب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو محکمہ بہبود آبادی کی معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داری سر انجام دیں گی جب کہ پنجاب میں اطلاعات کی ذمہ داری فیاضن الحسن چوہان کو دی جائے گی ، فیاض الحسن چوہان کو پنجاب میں وزیر اطلاعات بنایا جائے گا ، فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروف آف رجسٹریشن (پی

امریکہ یوکرین کو ہتھیار بھیجنا بند کرے: چین

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز

صدارتی کونسل؛ یمنی گروہوں کے درمیان جنگ کی منتقلی کے لیے ریاض کا اقدام

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  ایک رپورٹ میں یمن کے لیے صدارتی کونسل کی تشکیل

کولمبیا نے امریکہ کی "ناکام” انسداد منشیات کی پالیسی میں اقوام متحدہ کی "مشقت” پر احتجاج کیا

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبری: کولمبیا کے صدر نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو کیریبین

ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل

?️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، زیر حراست 103 افراد کی تفصیلات طلب

?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل

نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے