🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی بنانے میں استعمال ہونے والا مواد برآمد کیا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، آر پی جی۔7 ، دستی بم اور بڑی تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ شامل ہے۔ایک ہفتے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بھی آئی او بی آپریشن کیا تھا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر دو دہشت گرد گرفتار کیے گئے تھے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری نے 20 جنوری کو اسلامک اسٹیٹ گروپ خراسان کو خیبر پختونخوا کے امن کے لیے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔
معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کے معاملات رہے ہیں لیکن پولیس نے ریاست کی رٹ کی بحالی کے لیے فوری الیکشن لیا ہے۔خطے میں فعال دہشت گروہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے معظم جاہ کا کہنا تھا کہ حافظ گل بہادر گروپ شمالی وزیرستان ٹرائبل ڈسٹرکٹ کا نمایاں دہشت گرد گروپ تھا جبکہ قبائلی ضعل جنوبی وزیرستان میں مختلف گروپس فعال تھے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے، سپریم کورٹ
🗓️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پی
جنوری
پاکستان یوکرین سے ہتھیاروں کے بدلے کیا لے رہا ہے ؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا انٹرسیپٹ کا تازہ ترین انکشاف یوکرین کی جنگ کے
ستمبر
غزہ کی پٹی میں صہیونی آبادکاری کا صیہونی منصوبہ
🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی قابضین نےگزشتہ ایک سال سے غزہ کی پٹی میں خون
دسمبر
الشفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں الشفاء ہسپتال
نومبر
حیفا پر حزب اللہ کے حملوں کے بارے میں صیہونی اخبار کا اظہار خیال
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے
ستمبر
موساد کا سربراہ اپنے واشنگٹن کے خفیہ دورے میں کیا ڈھونڈ رہا تھا؟
🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں:دو امریکی ذرائع نے Axios ویب سائٹ کو بتایا کہ موساد
اگست
عرب ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہاں
🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے
ستمبر
صیہونی وزیر کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی ممنوع
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی متنازعہ اور انتہاپسند وزیر بن گوئر کی جانب سے
مارچ