سیکریٹری دفاع کی برطرفی کا حکم دینے والے جج کو ایک دن بعد ہی او ایس ڈی بنا دیا گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سیکریٹری دفاع کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دینے کے ایک دن بعد ہی راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی ایس جے) کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج وارث علی مزید اس کیس کی سماعت نہیں کریں گے جب کہ انہیں اسپیشل ڈیوٹی افسر (او ایس ڈی) بنا کر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

رجسٹرار شیخ خالد بشیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اور دیگر ججز نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، راولپنڈی وارث علی کو عوامی مفاد میں سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی کے طور پر فوری طور پر تعینات کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

او ایس ڈی وہ سرکاری ملازم ہوتا ہے جو بغیر کسی عہدے کے تنخواہ اور دیگر مراعات وصول کرتا رہتا ہے۔

اے ڈی ایس جے علی وارث نے بظاہر اس وقت اعلیٰ افسران کی نا راضی مول لی جب کہ انہوں نے جمعہ کو ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ڈیفنس سیکریٹری ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو ہٹانے کا حکم دیا۔

انہوں نے سیکریٹری دفاع کو فوج کے کاروبار اور ان سے فائدہ اٹھانے والوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

سیکریٹری دفاع نے حکم کی تعمیل کی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئے۔

جب معاملہ اٹھایا گیا تو مرکزی وکیل بھی عدالت سے غیر حاضر تھا، ان کے کلرک نے سیکریٹری دفاع کی جانب سے پیشی کا میمو جمع کرایا۔

مرکزی وکیل کے ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر سیشن جج نے وہ میمو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے ریمارکس دیے تھے کہ اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا ایسا طرز عمل ریاست کے ایک ستون یعنی عدلیہ کے وجود سے انکار کے مترادف ہے، اس رویے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

تحریری فیصلے میں انہوں نے وفاقی سیکریٹری کو ہٹانے کا حکم دیا اور اٹارنی جنرل سے اس ریمارکس کے ساتھ معاونت طلب کی کہ اس کیس میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہے جب کہہ مسلح افواج کے کام آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوتے ہیں۔

اے ڈی ایس جے علی وارث نے حکم نامے میں لکھا کہ مذکورہ آرٹیکل میں بیرونی جارحیت،جنگ کے خطرے یا جب سویلین حکومت کی و کے لیے بلایا جائے تو ملک کا دفاع کرنے کے علاوہ فوج کا کوئی کردار نہیں بتایا گیا ہے۔

انہوں نے اگلی سماعت 24 نومبر کو بھی مقرر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب نیا جج کیس کی سماعت کرے گا جب کہ اے ڈی ایس جے علی وارث کو 20 نومبر کو یا اس سے پہلے“ بطور او ایس ڈی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی حکام کو یمن میں شکست کا بھاری اعتراف 

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پینٹاگون کے حکام نے کانگریس

جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے درج مقدمات کے خلاف سماعت پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی

?️ 24 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے خلاف

چودھری نثار احمد نے 24 مئی کو پنجاب اسمبلی میں شامل ہوں گے

?️ 23 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) سابق وزیرِ داخلہ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا رد عمل

?️ 12 اگست 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے عالمی اثرات،

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا

?️ 15 ستمبر 2025پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا پاکستان کے نائب وزیر اعظم و

غزہ کی جنگ اور اندرونی بحران سے اسرائیل تباہ

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید

امریکہ عراقی حکومت کی تشکیل کے عمل میں مداخلت کی بنیاد رکھ رہا ہے

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے ملک کی حکومت

بلاول بھٹو کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

?️ 28 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے