?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو گزشتہ روز بتایا گیا کہ پاکستان پر متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان سیکریٹری تجارت صالح فاروقی نے پاکستان سے درآمد کی جانے والی گوشت کی کھیپ میں فنگس پائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی عائد کیے جانے کی اطلاعات پر بریفنگ کے دوران دیا۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اِس مبینہ پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری تجارت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو گوشت کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تجارتی مشیر متحدہ عرب امارات کے حکام سے اس مخصوص واقعے کے حوالے سے رابطے میں ہیں جس میں گوشت کی ایک کھیپ معیار پر پورا نہ اتر سکی اور اسے واپس کر دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں پاکستان سے تازہ، جمے ہوئے گوشت کی ترسیل کے حوالے سے اپنے طے شدہ معیارات پر نظر ثانی کی ہے اور اسے ویکیوم پیکڈ اور موڈیفائیڈ ویکیوم پیکڈ گوشت تک محدود کردیا ہے، سیکریٹری تجارت نے کہا کہ یہ حفاظتی معیارات صرف پاکستان کے لیے مخصوص نہیں ہیں۔
سینیٹر دنیش کمار نے غیر معیاری گوشت کی برآمدات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت تجارت پر زور دیا کہ وہ واپس کیے گئے کارگو کی تحقیقات کرے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوشت کی ترسیل، ذخیرہ کرنے اور پروسیسنگ کی سہولیات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ’اینیمل کورنٹائن ڈپارٹمنٹ‘ کے ساتھ مل کر کیا جانا چاہیے۔
سینیٹر نے بلٹ ان پروسیسنگ آلات سے لیس غیر ملکی ٹرالرز کے بارے میں بھی بات کی جن میں 3 سے 4 ارب ڈالر مالیت کی مچھلی کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔
صالح فاروقی نے کہا کہ حکومت، سمندری خوراک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور جنوری تک اس حوالے سے ایک جامع پالیسی پیش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پاکستانی کمپنی نے پہلے ہی یورپی یونین کو سمندری خوراک برآمد کرنا شروع کر دی ہے جبکہ 3 دیگر کمپنیاں پرمٹ کے حصول کے عمل سے گزر رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑیں گے:امریکہ
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیائی
اکتوبر
معاشی نقصانات سے نجات کیلئے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، آرمی چیف
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ
ستمبر
دو امریکی سینیٹرز کا بائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 27 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے دو سینیٹرز جمعرات کے روزاس ملک کے
اگست
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ عظمی بخاری
?️ 12 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
والد نے ہمیں خاموش رہنے کو کہا لیکن اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، عمران خان کے بیٹوں کا پہلا انٹرویو
?️ 13 مئی 2025لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے
مئی
افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
جون
برطانیہ کا مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی
?️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے
جون
افغانستان سے وسطی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کا خطرہ ہے:روس
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کا
نومبر