سینیٹ؛ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج

سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو شکست کا سامنا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔

سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 پیش کیا، اپوزیشن ارکان نے بل کو آئین اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا، کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوانے کی تحریک دی۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کی ترامیم مسترد کر دی گئیں جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

بل کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کو ملکی سلامتی، دفاع، امن و امان، اغوا برائے تاوان، اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو 3 ماہ تک حفاظتی حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل ہوگا جبکہ زیر حراست شخص کے خلاف تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی اور یہ قانون آئندہ 3 سال تک نافذ العمل رہے گا۔

بل کے مطابق سیکشن 11 فور ای کی ذیلی شق ایک میں ترمیم کر دی گئی، ترمیم کے تحت مسلح افواج یا سول آرمڈ فورسز کسی بھی شخص کو حفاظتی حراست میں رکھنے کی مجاز ہوں گی، ان جرائم میں ملوث شخص کی حراست کی مدت آرٹیکل 10 کے تحت 3 ماہ سے بڑھائی جا سکے گی، زیرحراست شخص کے خلاف تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی۔

مشہور خبریں۔

حماس اسرائیل کے لیے ناقابلِ نفوذ؛ صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کی تنظیمی ساخت

یوکرائن کے معاملے میں پنٹاگون کا ایک بار پھر روس کو انتباہ

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزات دفاع پنٹاگون نے یوکرائن کے معاملے میں ایک بار

صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں مسجد کی توہین

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے مغربی کنارے

عراق اور شام کی سرحد پر امریکی سرنگوں کا انکشاف، بڑی دہشت گردانہ کارروائی ناکام

?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کی

عرب ممالک کا امریکہ اور تل ابیب سے ایران کی طرف رخ

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اوررائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے سے مزید 6 افراد جاں بحق

?️ 21 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم کیے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یومِ استحصال منایا جارہا ہے

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار

خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے