🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس میں خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردوں کے حملے کے خلاف مذمتی قردارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق یہ قردادار سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پیش کی تھی، قرارداد مین کہا گیا کہ خضدار میں اسکول کی معصوم بچیوں کی بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ حملے کا منصوبہ بھارت نے بنایا، اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں معصوم بچوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں، جنگ میں شکست سے جو سبق ملا ہے ، اسے یاد رکھیں، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد رہ گیا ہے، ایک کمیٹی ہو، جو لائحہ عمل طے کرے۔
سینیٹ کے سیشن میں خضدار کے شہدا اور زخمیوں کے لیے دعا کرائی گئی، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب سے وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا گیا، جس کی وجہ سے آج اس صورت حال کا سامنا ہے، لیکن اس فتنے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل خضدار میں بچوں پر جو حملہ ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ بہت اہم معاملہ ہے، حکومت اسے سنجیدگی سے ڈیل کر رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل درآمد رہ گیا ہے، مستقبل کے لیے ایک کمیٹی ہو جو لائحہ عمل طے کرے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک-افریقہ دوستی کے اس اہم اجلاس کا حصہ ہوں، آج پاک-افریقہ کے تاریخی و باہمی تعلقات اور دوستی کا دن ہے، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ نے بھی پاک-افریقہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افریقا کو ٹیکسٹائل اور سرجیکل آئٹمز کی ایکسپورٹ کی آفر کی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئی ٹی اور زراعت سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افریقہ کے درمیان کیپسٹی بلڈنگ کی ضرورت ہے، پاکستان اور افریقہ کی دوستی مثالی ہے۔
دہشتگردوں کی گردنیں اڑا دینی چاہئیں، عرفان صدیقی
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کے لیے دہشتگردوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ہاں کلبھوشن بھی بھیجے گا اور دہشتگرد بھی پالے گا، یہ ناراضگی کیسی ہے کہ حقوق کے نام پر معصوم بچوں کو ذبح کیا جارہا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کو کچلنا ہوگا جس پر دو رائے نہیں ہونی چاہئیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معصوم بچوں کا خون بہانے والوں کی گردنیں اڑانی چاہئیں، بھارت کو سبق مل گیا وہ ہمیں زیر نہیں کرسکتا، جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا پوری قوم کا افتخار ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم نے دوسرا سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) دیکھا ہے، ٹی ٹی پی کو افغانستان سے اور بی ایل اے کو بھارت سے معاونت حاصل ہے، بلوچستان کے سیاسی حل پر گفتگو ایک الگ موضوع ہے، لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں، ان لوگوں سے ماضی میں انسانی حقوق فورم پر مل چکی ہوں، اس طرح سیاسی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے پر بھارت کے نقش ہیں، کیا ہم بھی وہی کریں جو مودی کے بھارت نے کیا؟ ہمارے پاس فنگر پرنٹس ہیں، ہم امن پسند قوم ہیں، ہر کسی کو اس جنگ پر غصہ ہے جو ہم پر مسلط کی گئی۔
رہنما پی پی نے کہا کہ بھارت نے سویلینز پر حملہ کیا، ہم نے نہیں، کیا ہم جنگ کر دیں؟ شہریوں پر ہونے والے حملے پر بھارت کیوں خاموش ہے؟ دونوں ممالک میں دہشت گردی کیوں بڑھ رہی ہے، اس کو دیکھنا ہوگا۔
سینیٹ کے اجلاس میں سانحہ خضدار میں معصوم بچوں کی شہادت پر ایوان میں سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے دعائے مغفرت کروائی گئی۔
سینیٹ میں پاک افریقہ دوستی پر قردادار متفقہ طور پر منظور کی گئی، یہ قرارداد نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے پیش کی تھی، قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان اور افریقہ آپس میں تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں، افریقہ نے ہمیشہ خطے میں امن کی کوشش کا کردار ادا کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوجی تابوت میں عراق سے جائیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کی بدر تنظیم کے ایک سینئر رکن نے ایک بیان
جنوری
برطانیہ پر سائبر حملوں کے سیلاب کا نیا ریکارڈ
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی حکومت کے ایک ادارے کے سروے سے پتہ چلتا ہے
نومبر
مہنگائی میں اضافے سے قوت خرید بھی بڑھ گئی
🗓️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے
جون
لاہور: اگست کی مہم کے دوران 12 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم
🗓️ 15 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پولیو پروگرام کے منتظمین کی سنگین غفلت کی وجہ
ستمبر
فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت کا اپیل دائر کرنیکا فیصلہ
🗓️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سویلینز کے
اکتوبر
اسلامی امت کے مقابلہ میں ایران کا مؤقف
🗓️ 4 جون 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ
جون
معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی دوسری ملاقات
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:حسین امیرعبداللہیان اور فیصل بن فرحان، جو کہ برکس فرینڈز سمٹ
جون
صدر مملکت کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا
🗓️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد
نومبر