?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے پنجاب میں سیلابی صورتحال بگڑ رہی ہے، سیلاب جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پہنچ چکا ہے اور بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بارش اور پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں، حکومت نے اتنی بڑی آفت میں بہترین کام کیا، ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث پنجاب مں اب تک 60 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، 4 ہزار335 دیہات اور 42 لاکھ افراد متاثر ہیں، 18 لاکھ 581 ایکٹر زرعی رقبہ متاثر ہوا جس کے باعث دالیں سبزیاں مہنگی ہوئی ہیں، 21 لاکھ افراد اور ساڑھے 15 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ جن علاقوں میں ڈینگی مچھر کی شکایات ہیں وہاں اسپرےکرائے جا رہے ہیں، انتظامیہ کے ساتھ لوگ تعاون کریں، جہاں پانی کم ہونا شروع ہوا ہے وہاں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ جائیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب کے پانی پر کسی کا کوئی اختیار نہیں ہے، پنجاب میں سیلابی صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے نہ لوگوں کی پریشانیاں، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے، بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خان بیلا اور جلالپور کے علاقوں میں ایمرجنسی کی صورتحال تھی، لیکن ہمارے لوگ شاید سیلاب کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہے، سیلاب کوئی دیکھنے یا فن کرنے کی چیز نہیں، لوگ سوشل میڈیا پر وڈیوز ڈال رہے ہیں اور پانی میں مستیاں کر رہے ہیں، یہ سیلاب موج مستی والی چیز نہیں، پانی کا بہاو بہت تیز ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ داعش کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد نہیں کر رہا ہے: عراقی ایلچی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: الفتح اتحاد کے ایک سینئر رکن اور عراقی پارلیمنٹ
دسمبر
چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 21 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان
جون
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان
دسمبر
غزہ میں جنگ کا جاری رہنا جرم ہے: اولمرٹ
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم "ایہود اولمرت”، نے جرمن اخبار "اشپیگل”
جولائی
خلیج فارس تعاون کونسل کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو سخت وارننگ
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی
جون
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کرگئے
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر
فروری
امریکی سیکریٹری دفاع کا آرمی چیف سے فون پر رابطہ
?️ 29 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون سے جاری بیان
اپریل
دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف
?️ 26 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ محنت سے
نومبر