سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزید گھمبیر ہو جائینگے ، شیخ رشید

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ  سیاسی لڑائی جتنی طویل ہوتی جائے گی غریب کے حالات اتنے ہی گھمبیر ہو جاتے جائیں گے  ، فوری انتخابات وقت کا تقاضہ ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےپیغام میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی،شریف خاندان بھارت سےبغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حالات کےتقاضوں کودیکھ کرن لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہے،ستمبرستمگر ہے،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گے، معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگرکسی نےکال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پرہونگےکیونکہ ان کےگھروں میں بھوک اورننگ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے جبکہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا اور صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی اور شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لیے انجینئر منگواتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حالات کے تقاضے دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگر کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔

مشہور خبریں۔

چین کے خلاف امریکہ کی نئی حکمت عملی میں مسلم ممالک کا اہم رول

🗓️ 13 اپریل 2021(سچ خبریں) امریکہ چین کے خلاف ایک بہت بڑی سرد جنگ میں

پاکستان میں دہشت گردانہ حملے

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ

وزارت خزانہ کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت

🗓️ 5 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تصدیق کی ہے: علی رضا سید

🗓️ 16 جنوری 2024برسلز: (سچ خبریں) کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے

حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب

🗓️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق

ایس بی سی اے نے رہائشی پلاٹس پر تجارتی اور تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دے دی

🗓️ 30 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں

انتظامات ہوگئے ہیں جلد امریکا روانہ ہوں گے: زرین غزل

🗓️ 14 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، کامیڈین و میزبان عمر شریف کی اہلیہ

جمال خاشقجی قتل کیس میں امریکی عدالت نے سعودی ولیعہد کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

🗓️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے