?️
لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کو قریب لانے کے لیے ’اتفاق رائے‘ کی کوششیں شروع کرنے کے ایک روز بعد پاکستان تحریک انصاف نے’ملک میں جاری سیاسی بحران’ پر بات چیت کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس ضمن میں آج جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید جماعت اسلامی سے مذاکرات کریں گے۔
یہ پیش رفت جماعت اسلامی کے سربراہ کی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہوں پر علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد سامنے آئی۔
ملاقاتوں کے دوران سراج الحق نے تجویز پیش کی تھی کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالآخر پورے ملک میں انتخابات کے انعقاد کے لیے وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور عمران خان دونوں نے امیر جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، ساتھ ہی اس بات پر اتفاق کیا کہ انتخابات ملک کو موجودہ معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانوں سے نکالنے کا راستہ ہیں۔
جماعت اسلامی کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ تمام جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کے طور پر سراج الحق نے عید کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری سے ملاقات کا بھی منصوبہ بنایا ہے اور آئندہ 2 ہفتوں میں ایک پیش رفت کی توقع کی۔
رواں ہفتے کے اوائل میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے بھی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنے اور انتخابات کے لیے ایک ہی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
اس مقصد کے لیے پیپلز پارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی تاکہ حکومت میں شامل اتحادیوں کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔
پیپلز پارٹی کے تینوں رہنماؤں کا بنیادی کام مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کو پی ٹی آئی سے انتخابات سمیت تمام معاملات پر مذاکرات پر آمادہ کرنا ہے تاکہ موجودہ بحرانوں کو ختم کیا جا سکے۔
گزشتہ چند روز سے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت پر زور دیا جا رہا ہے۔
ڈان کے ایک اداریے میں آج کہا گیا کہ ’ایک میز پر بیٹھ کر بات کریں، دوستانہ ماحول میں بیٹھ کر مذاکرات کریں، قوم بس اپنے اہم رہنماؤں سے اتنا ہی چاہتی ہے، یہ ملک جس ڈھلوان پر پھسل رہا ہے وہ صرف تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔
اداریے میں مزید کہا کہ ’بہت نقصان ہو چکا ہے، ہو سکتا ہے کہ ایک مکمل تباہی کے قریب آنے میں زیادہ وقت باقی نہ رہے، سیاست میں سمجھوتہ شامل ہے، ’جمہوری سیاسی نظام میں غیر لچکدار انا کی کوئی جگہ نہیں ہے‘۔


مشہور خبریں۔
ناٹو اور مصنوعی سیکورٹائزیشن؛ مغرب کی حکمت عملی کے طور پر خوف کو دوبارہ پیدا کرنا
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: پچھلی تین دہائیوں کے دوران، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)
نومبر
ملک بھر کی پولیس میں تبادلوں اور تعیناتیوں کا 8 سالہ ریکارڈ طلب
?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور صوبوں سے محکمہ
نومبر
حماس کے ہاتھوں 35 اسرائیلیوں گرفتار
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ریڈیو اور اس حکومت کے چینل 12 نے
اکتوبر
نئے برطانوی ویزاعظم کے سلسلہ میں شکوک و شبہات میں اضافہ
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانوی کنزرویٹوز کو امید تھی کہ رشی سنک کی تقرری سے
دسمبر
کینیڈا نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی فیصلے کو غلط قرار دے دیا
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے جمعے کی رات
اگست
مغربی ممالک نے سلامتی کونسل میں ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح مغربی ممالک نے ایک بار پھر اقوام
اکتوبر
اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے بیلجیئم کی میونسپل کونسل نے شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 4 جون 2021بیلجیئم (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں
جون
حزب اللہ کے ڈرونز کی تعداد کے بارے میں صہیونی اخبار کا دعویٰ
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی
دسمبر